افغانستان میں داعش میں موجود 70 فیصد جنگجووٴں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے، اعلیٰ امریکی کمانڈر
دہشت گرد پاکستان میں ہونے والے فوجی آپریشن ضرب عضب کے دوران ملک سے باہر جانے پر مجبور ہوئے، جان ڈبلیو نکولسن
منگل 2 اگست 2016 11:07
واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اگست۔2016ء ) ایک اعلیٰ امریکی کمانڈر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش میں موجود 70 فیصد جنگجووٴں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے جو ملک سے بے دخل کیے جانے کی بناء پر داعش کا حصہ بن گئے۔افغانستان میں نیٹو اور امریکی افواج کے سربراہ جنرل جان ڈبلیو نکولسن کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا 15 سال سے افغانستان میں لڑ رہا ہے، تاہم ایک درجن سے زائد دہشت گرد گروپ اب بھی یہاں سرگرم ہیں۔
واشنگٹن میں پینٹاگون میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل نکولسن کا کہنا تھا کہ 'اسلامک اسٹیٹ، خراسان صوبہ میں زیادہ تر ارکان کی اکثریت تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی ہے'، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد پاکستان میں ہونے والے فوجی آپریشن ضرب عضب کے دوران ملک سے باہر جانے پر مجبور ہوئے۔(جاری ہے)
جنرل نکولسن کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ ننگرہار میں داعش کے کئی جنگجووٴں کا تعلق پاکستان کی اورکزئی ایجنسی سے ہے، جنہوں نے رواں برس کے اوائل میں داعش میں شمولیت اختیار کی، انھوں نے یہ بتایا کہ ان جنگجووٴں میں سے 70 فیصد ٹی ٹی پی کے سابق اراکین بھی تھے جبکہ متعدد اورکزئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے پختون ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند عراق اور شام میں اپنے ٹھکانوں سے اپنے انتہا پسند نظریے کو افغانستان اور دیگر ممالک میں منتقل کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ داعش امریکا کی جانب سے عالمی طور پر نامزد کی گئی دہشت گرد تنظیموں میں سے صرف ایک ہے، اس کے علاوہ 3 دیگر شدت پسند تنظیمیں بھی افغانستان میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے حال ہی میں ان شدت پسند گروپوں کی کارروائیوں کے باعث افغانستان میں اپنے فضائی حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا، ایئر فورس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملوں میں ڈرامائی حد تک اضافہ ہوا ہے۔امریکی فضائی افواج کے مرکزی کمانڈ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کرس کارنز نے مذکورہ اخبار کو بتایا کہ رواں سال افغانستان میں سب سے زیادہ کارروائیاں جولائی میں 19 سے 25 تاریخ کے درمیان ہوئیں جب اہداف پر 70 سے زائد مرتبہ بمباری کی گئی۔جنرل نکولسن کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد گروپ ان کے انسداد دہشت گردی مشن میں مرکزی توجہ کا مرکز ہیں، ان کا کہنا تھا کہ داعش اور افغان طالبان کے علاوہ پاکستانی طالبان اور اسلامک موومنٹ آف ازبکستان بھی یہاں کام کررہے ہیں اوران گروپوں کے کچھ جنگجووٴں نے داعش میں شامل ہونے کے لیے نقل مکانی کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ داعش گزشتہ ہفتے کابل میں ہونے والے حملے میں ملوث تھی جس میں 80 سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ داعش گزشتہ سال دسمبر میں صوبہ ننگرہار میں 10 اضلاع پر قابض تھی، لیکن جنوری میں جب سے امریکی صدر براک اوباما نے امریکی افواج کو انسداد دہشت گردی کے حملوں میں حصہ لینے کی اجازت دی تب سے ان گروپوں کو کچھ علاقے چھوڑنے پڑے۔جنرل نکولسن نے بتایا کہ امریکی افواج اب افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں، تاکہ وہ ان اہم علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرسکیں جو پہلے داعش کے کنٹرول میں تھے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 2 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
”وی سی سے شکایت کیوں کی ؟“پمز کی میڈیکل سرجیکل وارڈ نمبر5کے پروفیسر ڈاکٹر نے مریضہ کو گالیاں دیکر نکال دیا
-
تمام چینلز کوڈ آف کنڈیکٹ پر عمل کرنا ہوگا،سب کو ایک گلدستے میں رہ کر کام کرنا ہوگا ،ابصار عالم
-
نندی پور پاور پراجیکٹ کی ناقص کارکردگی ،حکومت نے چینی کمپنی کو جرمانہ کرنے سے روک دیا
-
رواں برس 767 بچے لا پتہ یا اغوا ہوئے، 721 بچے اپنے گھروں میں واپس آچکے ہیں یا انہیں بازیاب کرا یا گیا ہے:وزیر اعلی کو بریفنگ
-
6اور7اگست کوشروع ہونے والی تحریک کا(ق)لیگ بھرپورساتھ دے گی،رہنماء ق لیگ
-
حکومت کا قومی اسمبلی کے جاری سیشن میں سائبر کرائم بل پاس کروانے کا منصوبہ
-
کراچی،نومنتخب وزیراعلی مرادعلی شاہ حسب وعدہ اپنے دفترمیں مقررہ دفتری اوقات سے دومنٹ قبل پہنچ گئے
-
ملتان،پولیس کے اعلیٰ حکام نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو میڈیا بیانات سے روک دیا
-
یکم اگست سے تمام سیونگ اسکیموں کے منافع میں کمی کر دی گئی
-
فیصل آباد،ایف ڈ ی اے نے نڑ والا روڈپرمزید3 پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیا،محکمہ مال،واسا،سوئی گیس اور واپڈا کو کنکشن دینے پر نوٹس جاری
-
سعودی عرب نے عازمین حج کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا
-
فرانس میں 8 ماہ کے دوران 20 مساجد بند
-
تہران : ایران کے منجمد تیس ارب ڈالر بحال،عالمی بینک
-
امریکی ریاست میری لینڈ میں شدید بارشیں ، سیلابی صورت حال
-
ٹیکساس :گرم ہواکے غبارے کوحادثہ ، غبارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا یا تھا،تفتیش کا روں کو خدشہ
-
بھارتی جوڑے نے زمین سے 90میٹر بلندی پر ’ہوا‘ میں لٹک کر شادی کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا
-
ملائیشیا میں نئے قانون سے انسانی حقوق کی پامالی کا خدشہ
-
شام ، باغیوں نے روسی ہیلی کاپٹر مارگرایا، دوافسران سمیت پانچ افراد ہلاک
-
جرمن پولیس نے اردگان کی تقریر رکوادی، سفیر طلب ، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
-
ٹوکیو کی تاریخ کی پہلی خاتون گورنر کو ’عربی‘پر عبورحاصل
-
ملک کوہرمذہبی اورلسانی تعصب سے پاک کریں گے،نواز شریف
-
سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی
-
2کروڑ 24لاکھ کی تصدیق، 23ہزار جعلی شناختی کارڈز کا سراغ لگا لیا،وزیرداخلہ
-
یہ تاثر درست نہیں حکومت مسئلہ کشمیر پر خاموش ہے،سرتاج عزیز
-
صدر ، وزیر اعظم ملاقات ، ملک کی عمومی صورت حال اور اہم قومی امور پر با ت چیت
-
قصور،سرحدی گاؤں میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 15سالہ چرواہا جاں بحق
-
گوادر ائر پورٹ پر اکنامک زونز کیلئے چین کو 1615ایکڑ زمین دی گئی گوگل سرچ کرنے پر 1408ایکڑ نکلی،سینیٹ قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ میں انکشاف
-
قومی اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بحث
-
افغانستان میں داعش میں موجود 70 فیصد جنگجووٴں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے، اعلیٰ امریکی کمانڈر
-
الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کے پلان کی منظوری دے دی
-
نواز شریف کا طیب اردگان بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا،ڈاکٹر طاہر القادری
-
ماہ جولائی ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے 74 کشمیری شہید ہوئے
-
اپوزیشن سے ٹی اوآرز پرآئندہ ہفتے مذاکرات ہوں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.