رینجرز اختیارات ، وفاق نے سندھ حکومت کی سمری مسترد کر دی

امن و امان صوبائی مسئلہ ہے، وفاق ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، آئین کے مطابق رینجرز کو اختیارات دے دیے ہیں،سندھ حکومت کا موقف

بدھ 3 اگست 2016 10:32

اسلام آباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اگست۔2016ء) رینجرز اختیارات کے حوالے سے سندھ حکومت کی سمری وفاق نے مسترد کر دی، سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ امن و امان صوبائی مسئلہ ہے، وفاق ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا آئین کے مطابق رینجرز کو اختیارات دے دئیے ہیں، ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے سندھ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال اور کراچی میں رینجرز کو کارروائی کے اختیارات میں 90دن کی توسیع کی سمری ارسال کی تھی اور میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کا نوٹیفکیشن قانونی تضاضے پورے نہیں کرتا، رینجرز کو اختیارات صرف کراچی نہیں پورے سندھ میں دیے جائیں، سندھ حکومت کو نوٹیفکیشن واپس کیا جائے گا، ادھر سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امن و امان صوبائی مسئلہ ہے، وفاق سندھ حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، سندھ حکومت نے رینجرز کو اختیارات دے دیے ہیں جو آئین کے مطابق ہیں اور پہلے بھی یہی اختیارات دیے گئے تھے، انہوں نے کہا رینجرز کو 90روز تحویل میں رکھنے کے اختیارات 14جون کو ختم ہو چکے ہیں، وفاقی حکومت نے خود ان اختیارات میں توسیع نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :