سارک ممالک کا ساتویں اجلاس ، ویزہ کے نظام کو آسان اور سہل بنانے کے معاملے پر غور

فری ویزہ ایگزیبیشن سکیم باہمی تعلقات کی جانب حوصلہ افزا ء قدم قرار

بدھ 3 اگست 2016 10:40

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اگست۔2016ء ) سارک ممالک کے ساتویں اجلاس میں ویزہ کے نظام کو آسان اور سہل بنانے کے معاملے کو زیر غور لایا گیا فری ویزہ ایگزیبیشن سکیم کو تمام سارک ممالک میں باہمی تعلقات کی جانب حوصلہ افزا ء قدم قرار دیا ۔

(جاری ہے)

سارک ممالک کے اجلاس کے پہلے دن ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ محمدعثمان باجوہ نے صدارت کی عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ فری ویزہ سکیم لوگوں کے درمیان باہمی تعلقات اور آزادانہ ویزہ کے حصول کی طرف حوصلہ افزا قدم ہوگا سکیم کو زیادہ سے زیادہ سود مند بنانے کیلئے اس پر بھرپور توانائی سے کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے درخواست کی کہ وہ تمام اس سلسلے میں اپنی اپنی تجاویز و آراء دیں تاکہ فری ویزہ سکیم کو موثر بنایا جاسکے اجلاس میں سارک ممالک کے درمیان ویزوں کے پرانے نظام کو کمپیوٹرائزڈ بنانے پر بھی بات چیت کی گئی جس کا مقصد تمام معلومات کو مکمل طور پر محفوظ بنانا تھا