جماعةالدعوة پاکستان کی اپیل پر بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی پاکستان آمد کیخلاف ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے وریلیاں
راجناتھ سنگھ کے پتلے اور ہندوستانی ترنگا نذر آتش کیاگیا کشمیر میں غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے فریڈم فوٹیلا طرز پر امدادی قافلہ بھجوایا جائے، چکوٹھی میں روکے گئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ٹرک مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے،ایسا نہ کیا گیا تو پھر پاکستانی قوم آلو پیاز کے ٹرک بھی نہیں جانے دے گی اب انڈیا سے کوئی معاہدہ نہیں چلے گا، کشمیر پالیسی از سر نو تشکیل دی جائے، راجناتھ سنگھ کے الزامات پر پاکستانی وزیر داخلہ اسے منہ توڑ جواب دیں، بھارتی وزیر داخلہ کی آمد کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،نہتے کشمیریوں پر ظلم میں انڈیا اور امریکہ ایک ہیں،مقررین کا خطاب
جمعرات 4 اگست 2016 10:28
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اگست۔2016ء)جماعةالدعوة پاکستان کی اپیل پر بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی پاکستان آمد کیخلاف ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔لاہور میں مسجد شہداء مال روڈ پربڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اسلام آباد، ملتان، کراچی، حیدر آباد،کوئٹہ اورپشاورسمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کربھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور راجناتھ سنگھ کے پتلے اور ہندوستانی ترنگا نذر آتش کیاگیا ۔
حافظ محمد سعید، عبدالرحمن مکی، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، غلام محمد صفی، مولانا امیر حمزہ،حافظ عبدالغفارروپڑی، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، قاری یعقوب شیخ و دیگر نے کہا ہے کہ کشمیر میں غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے فریڈم فوٹیلا طرز پر امدادی قافلہ بھجوایا جائے۔(جاری ہے)
چکوٹھی میں روکے گئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ٹرک مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے۔
اگرایسا نہ کیا گیا تو پھر پاکستانی قوم آلو پیاز کے ٹرک بھی نہیں جانے دے گی۔ اب انڈیا سے کوئی معاہدہ نہیں چلے گا۔ کشمیر پالیسی از سر نو تشکیل دی جائے۔ راجناتھ سنگھ کے الزامات پر پاکستانی وزیر داخلہ اسے منہ توڑ جواب دیں۔ بھارتی وزیر داخلہ کی آمد کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ نہتے کشمیریوں پر ظلم میں انڈیا اور امریکہ ایک ہیں۔ جماعةالدعوة کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے دوران زبردست جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ مظاہرین کی جانب سے بھارت سرکار کیخلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی جاتی رہی۔ مسجد شہداء مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ سے امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالرحمن مکی، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، مولانا امیر حمزہ،حافظ عبدالغفارروپڑی، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، قاری یعقوب شیخ،سردار محمد خاں لغاری، مولانا سیف اللہ خالد، شیخ نعیم بادشاہ، معظم علی خاں، جمال شاہ، ابوالہاشم ربانی، مولانا ادریس فاروقی و دیگر نے خطاب کیا۔ مظاہر ہ میں شریک طلباء، وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افرادنے ہاتھوں میں بھارت مخالف اور کشمیریوں کے حق میں تحریروں والے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ جب راجناتھ سنگھ کے پاکستان آنے کا اعلان ہوا تو حریت پسندقیادت نے ہم سے رابطہ کیا اور کہا کہ کشمیری پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کے قاتل کا استقبال کرنے کی تیاریاں کر رہاہے تو ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ منسوخ کیا جائے مگر افسو س کہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔چند دن قبل راجناتھ نے کشمیر کا دورہ کیا توکشمیری جماعتوں نے ملنے سے انکار کر دیا۔آج کشمیریوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت کی طرف سے فریڈم فوٹیلا طرز پر کشمیریوں کی مدد کیلئے قافلہ بھجوایا جاتا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ راجناتھ نے کشمیریوں کو بڑے پیکج کی پیش کش کی لیکن انہوں نے کہاکہ ہم قاتلوں سے امداد لینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ آج کشمیریوں کا یہ کردار ہے تو حکمرانوں کو بھی اپنے طرز عمل پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اب انڈیا سے کوئی معاہدہ نہیں چلے گا۔ حکمران کشمیریوں کی مدد کیلئے راستے کھولیں۔ خشک راشن اور دیگر اشیاء کے ٹرک دو دن سے چکوٹھی موجود ہیں انہیں مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے۔ آلو پیاز کی تجارت روک خوراک کے ٹرک بھجوائے جائیں۔ اگر کشمیریوں کیلئے امداد نہیں جاسکتی تو پھرپاکستانی قوم آلو پیاز کی تجارت بھی نہیں ہونے دے گی۔ آج کشمیریوں کی مددکرنا فرض ہے۔ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ راجناتھ سنگھ پاکستان پر مداخلت کے الزام لگاتا ہے حکمرانوں کو اسے جواب دے کر اس کا منہ بند کرنا چاہیے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیریوں پر ظلم میں انڈیا اور امریکہ ایک ہیں۔ امریکہ حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ انڈیا کا اعتما د بحال کرے۔ وہ ہندوستان کو کشمیریوں پر ظلم کیلئے شہ دے رہے ہیں۔ حکمران کسی دباؤ کا شکار نہ ہوں۔ کشمیر پالیسی از سر نو تشکیل دی جائے۔ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلا کر قائد کے اس جملہ کے مطابق کشمیرپالیسی بنائی جائے۔ بھارت سے اپنی شہ رگ چھڑائیں۔ قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ حکومت کشمیریوں کی مدد کیلئے بڑا امدادی قافلہ بھجوانے کا اعلان کرے ۔ وزیر اعظم نواز شریف خو دکشمیریوں کی مدد کیلئے نہیں جاسکتے تو کسی وزیر کو بھیج دیں۔ یہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ پاکستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو اس کے الزامات کامنہ توڑ جواب دیں اگر وہ یہاں سے روتا ہو ا جاتا ہے تو سمجھ لیں کہ آپ کامیاب ہیں ۔ پاکستان کشمیریوں کی مددکرتا ہے تو انصاف پسند دنیا آپ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کے مظفر آباد میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرہ لگانے سے ایک امید پیدا ہوئی تھی کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار اد ا کرے گالیکن اس کے بعد جرأتمندا نہ کردا ر دیکھنے میں نہیں آرہا۔دفاع پاکستان کونسل اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ بھارتی وزیر داخلہ کا استقبال کرکے اسے کشمیریوں کے قتل کا لائسنس دیا جارہا ہے۔ کشمیر میں بے پناہ ظلم کے باوجود بھارت ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی مدد کے سلسلہ میں سردمہری دکھائی جارہی ہے۔ کشمیری عوام پاکستان کے حق میں نعرے لگارہے ہیں حکومت پاکستان کو بھی ان کا کھل کر ساتھ دینا چاہیے اور انڈیا کی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔ جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے کہاکہ راجناتھ سنگھ کی پاکستان آمد سے کشمیریوں اور بنگلہ دیش کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا۔بھارتی وزیر داخلہ ایسے موقع پر پاکستان آئے ہیں جب کشمیر اور بنگلہ دیش دونوں مقامات پر ظلم کی انتہا ہے۔ تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینر مولانا امیر حمزہ نے کہاکہ اسرائیل کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے کیلئے انڈیا کی مدد کر رہا ہے۔ پیلٹ گن بھی اسرائیل کی جانب سے انڈیا کو دی گئی۔ امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہاکہ راجناتھ سنگھ ہزاروں کشمیری مسلمانوں کا قاتل ہے‘ اسے پاکستان میں پروٹوکول دینا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ متحدہ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہاکہ انڈیا کے ظلم ودہشت گردی کیخلا ف پوری قوم کو متحدکرنے کی ضرورت ہے۔ نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے کنوینر قاری یعقوب شیخ نے کہاکہ سشما سوراج کہتی ہے کہ پاکستان کو کشمیر قیامت تک نہیں ملے گا تو پھر ہم بھی کہتے ہیں کہ جہاد قیامت تک جاری رہے گا۔ احتجاجی مظاہرہ سے سردار محمد خاں لغاری، مولانا سیف اللہ خالد، شیخ نعیم بادشاہ، معظم علی خاں، جمال شاہ، ابوالہاشم ربانی، مولانا ادریس فاروقی و دیگر نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے دشمن کے پنجہ سے چھڑانا بہت ضرور ہے۔ اسلام آباد میں جماعةالدعوة کی طرف سے پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرہ سے حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی، جماعةالدعوة اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن ،اشف چوہدری، عبدالحمید لون ، مولانا عبدالرحمن ، حیدر اچکزئی ودیگر نے خطاب کیا۔حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی و دیگر نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے بھارت سرکار شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جہاں آپ کا خون گرے گاوہاں ہمارا خون گرے گا۔جماعةالدعوة کی جانب سے ملک بھر کی طرح جنوبی پنچاب میں بھی یوم احتجاج منایا گیا۔ ملتان میں جماعةالدعوة اور تحریک آزادی جموں کشمیر نے چونگی نمبر 7سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں شریک افراد نے بھارتی وزیر داخلہ کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرہ سے جماعةالدعوة ملتان کے مسئول میاں سہیل احمد،عبدالرحمان سیاف،عمران مانی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کا استقبال کرنا مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ بھارت نے کشمیرمیں نہتے لوگوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے۔کشمیری قوم سڑکوں پر موجود اور پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہی ہے۔حکومت پاکستان بھی ہر قسم کی مصلحت پسندی ترک کر کے مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے۔کراچی میں جماعةالدعوة نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھارت سرکار کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر جماعةالدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی ودیگر نے کہاکہ ہندوستانی وزیر داخلہ کی آمد پر پاکستان بھر میں شدید احتجاج سے ثابت ہو گیا کہ پوری پاکستانی قو م مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور مقبوضہ کشمیر پر کسی صورت بھارت سرکار کا غاصبانہ قبضہ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ جماعةالدعوة کی طرف سے حیدر آبادمیں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ میں طلباء،وکلاء اور تاجروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔اس موقع پر جماعةالدعوة حیدر آباد کے مسئول فیصل ندیم ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کشمیر کے گلی کوچوں میں پاکستانی پرچم لہرائے جارہے ہیں۔ حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے اصل وکیل ہونے کا کردار ادا کرے اور ان کی کھل کر مددوحمایت کی جائے۔ نواب شاہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران بھارتی وزیر داخلہ کے پتلے اور ہندوستانی ترنگے بھی جلائے گئے۔ کوئٹہ میں جماعةالدعوة کی طرف سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر جماعةالدعوة بلوچستان کے مسئول مفتی محمد قاسم نے اپنے خطاب میں کہاکہ راجناتھ سنگھ کے ہاتھ ہزاروں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ اس کا استقبال کرنا اور پروٹوکول دینا مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری و پاکستانی قوم کے درمیان کلمہ طیبہ کے رشتے ہیں انہیں کسی صورت جدا نہیں کیا جاسکتا۔حکومت کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں جراتمندانہ پالیسیاں اختیار کرے اور تجارت، ثقافت اور سفارت کو مسئلہ کشمیر کے حل سے جوڑا جائے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 4 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
سہیل خان کی تیز باوٴلنگ اور پش اپ نے نئی بحث چھیڑ دی
-
نیپرا نے تاریخ کے مہنگے ترین ٹیرف کی منظوری دے دی
-
خیبرپختونخوااسمبلی میں احتساب کمیشن کی ترمیمی بل کو متفقہ طورپر منظور
-
کوئٹہ ، بلوچستان میگا کرپشن کیس میں اہم پیشرفت
-
پنجاب میں چینی انجینئرزسمیت غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لیے 5 ہزار اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ
-
جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحئی مندوخیل قلعہ سیف اللہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
-
وفاق نے سیلاب سے بچاوٴ کے منصوبوں میں مد میں رکھے گئے فنڈز سے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نصف رقم کی کٹوتی کردی
-
پشاورمیں"دھرنے نہیں کام چاہئے "کے نام سے جلسے کے انعقادکااعلان کردیا،امیر مقام
-
لاہور،شہریوں کا اغوا کار کے شبے میں بچے کے باپ پر تشدد
-
باہمی تنازعات کا پر امن اور مذاکراتی حل وقت کی اہم ضرورت ہے،نواز شریف
-
رینجرز اختیارات ،وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی درخواست پر دو نوٹیفکیشن جاری کردئیے
-
پاکستان ،افغانستان ،چین اورتاجکستان کی مسلح افواج کی قیادت کا انسداددہشتگردی کے لئے تعاون پراتفاق
-
نادرا نے این اے 125 کے ووٹوں کی فرانزک تصدیق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
-
نوازشریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا پانامہ لیکس معاملہ پر سپریم کورٹ بھی جاسکتے ہیں،عمران خان
-
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب بھر سے بچوں کے اغوا سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت
-
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انیس قائم خانی اور رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
-
احتجاجی تحریک :جماعت اسلامی نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے راہیں جدا کر لیں
-
جماعةالدعوة پاکستان کی اپیل پر بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی پاکستان آمد کیخلاف ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے وریلیاں
-
اے پی ایم ایل پورے ملک میں پھیل چکی، 2018ء کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے، پرویز مشرف
-
ملک میں نجی لیبارٹریوں کا کوئی پرسان حال نہیں، لاہور میں میرے انکل نے ایک ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ میں انکا پریگنینسی ٹیسٹ مثبت آیا: سائرہ افضل تارڑ
-
انڈونیشیاء ترجیحی تجارت کے معاہدے میں آنیوالی اشیاء پر کوٹہ کی پابندی ختم کرے ، خرم دستگیر
-
قابض بھارتی فوج کے سامنے غلیل تانے کشمیری بچے کی سوشل میڈیا پر دھوم
-
ایبٹ آباد، پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں، راضی نامہ کیلئے دباؤ ڈالا جارہاہے، والدہ مقتولہ سمعیہ بی بی
-
دمام میں پھنسے پاکستانیوں کا بڑا مسئلہ تنخواہیں نہ ملنا ہے ، پاکستانی سفیر برائے سعودی عرب
-
یو اے ای کی پرواز کو دبئی ایئرپورٹ پر حادثہ، 275مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے
-
ہیگ عالمی عدالت کی طرف سے بحرجنوبی چین کے معاملے پر چین کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی
-
شام ، چند دنوں میں باغیوں نے ایک اور روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا
-
رپبلکن جماعت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے پارٹی میں نئے اختلافات منظر عام پر
-
بھارتی جیلوں کی حفاظت خواجہ سراوٴں کے سپرد
-
بھارت کا چین کی ملحقہ سرحد پر براہموس میزائل نصب کرنے کا فیصلہ
-
سینیگال کی خادمہ کو’سعودی میں پھانسی دیئے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.