مسلم لیگ(ن) نے عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دیا

عمران آئین کے آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا نہیں اترتے ہیں، طلال چودھری

ہفتہ 6 اگست 2016 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء) مسلم لیگ(ن) نے عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دیا ۔ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا نہیں اترتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے لئے ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دیا راہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے ریفرنس میں لکھا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے ہیں ایک نااہل شخص کو اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے ریفرنس میں مزید لکھا کہ عمران خان آف شور کمپنی بنائی اور اثاثے بھی ڈکلیئر نہیں کئے سپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس کے جائزہ کے لئے سیکرٹری قومی اسمبلی کو طلب کر لیا ۔

ریفرنس منظور ہونے کے بعد مزید کارروائی کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو دیا جائے گا ۔