مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری،قابض فوجیوں کی فائرنگ سے مزید 3کشمیری شہید ،300سے زائد زخمی
کرفیو کے باوجود وادی بھر میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے ،مسلسل کرفیو کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی مظاہرین کے خلاف پیلیٹ گنز کے استعمال پر ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا بھی بول پڑا ،فوجی پابندی لگانے کا مطالبہ
ہفتہ 6 اگست 2016 11:02
سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اگست۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں کا سلسلہ نہ رک سکا ،جمعہ کو بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3کشمیر ی شہید اور 300سے زائد زخمی ہوگئے ، کرفیو کے باوجود وادی بھر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرے کیے ،وادی میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی،مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کے خلاف پیلیٹ گنز کے استعمال پر ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا بھی بول پڑا اور وادی میں بھارتی افواج کی جانب سے پیلیٹ گنز کے استعمال پر فوراً پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3کشمیر ی شہید اور 300سے زائد زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
بھارتی فورسز نے 45سالہ محمد مقبول کو ضلع بڈگام کے علاقے چادورا میں فائرنگ کرکے شہید کردیا جس کے بعد علاقے میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ۔ضلع میں خان صاحب کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ظہور احمد شہید ہوگیا۔
سوپور میں بھی بھارتی فوج نے ایک شہری کو شہید کردیا۔مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال اور عوامی مظاہرے جاری ہیں ، غاصب افواج کشمیریوں کی آواز کچلنے کے لیے طاقت کا استعمال کر رہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیرمیں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ مسلسل 28ویں روز سے جاری سخت کرفیو کی وجہ سے خوراک کی اشیا اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد اب تک بھارتی ریاستی مظالم سے70بے گناہ کشمیری شہید اور 6ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز مظاہروں میں شریک 500افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر پیلیٹ گنز کے استعمال کی پوری دنیا میں مذمت جاری ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے بھی وادی میں پیلیٹ گنز کے استعمال پر فوراً پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پیلیٹ گنز کا مظاہرین کے خلاف استعمال بنیادی طور پر غلط ہے اور قانون نافذ کرنے میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے۔تنظیم کے مطابق، ایک روز پہلے ریاض احمد شاہ کو سری نگر میں پیلیٹ گن سے نشانہ گیا جس سے وہ شہید ہو گیا۔ وادی میں اب تک پیلیٹ گنز کی وجہ سے تین کشمیری شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلیٹ گنز کے باعث متعدد افراد کی آنکھوں کی بینائی ضائع ہو چکی ہے اور یہ ہتھیار مہلک بنتا جا رہا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 6 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعلیٰ کاسرگودھا کے نجی سکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کانوٹس،آر پی او سے رپورٹ طلب
-
حکومت سندھ نے رحمان ملک کے بیٹے عمررحمان ملک سے دفترخالی کرالیا
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق
-
وزیراعظم نے گریڈ21کے اعلی ٰافسران کی گریڈ22 میں ترقی اورتعیناتیوں کی منظوری دیدی
-
پاکستان تحریک انصاف کی 7 اگست کو پشاور تا اٹک ریلی کا روٹ فائنل
-
خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خیبر پختونخوا میں مذکورہ شخصیات کے ذاتی کاروبار پابندی عائد کردی
-
نیٹ میٹرنگ سسٹم کا آغاز، گھریلو صارفین بجلی بنائیں
-
سندھ میں سی این جی اب فی لیٹر فروخت ہوگی
-
اوباما کی بیٹی نے ریسٹورنٹ میں نوکری شروع کردی
-
تیل فروخت کرنیوالے ممالک میں بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ
-
بھارت، آسام میں باغیوں کا حملہ، 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی
-
پیرس میں مسلم جوڑے کو جہاز میں ”اللہ“ کہنے پر طیارے سے اتار دیا گیا
-
بولی وڈ پر راج کرنے والے 9 مشہور خانز میں ایک بات مشترک سب کی بیویاں غیر مسلم ہیں
-
فرانس میں مظاہرین نے ہزاروں ٹن شراب بہا دی
-
صحرائے سینا میں دولتِ اسلامیہ کی شاخ کے سربراہ کو درجنوں جنگجووٴں سمیت ہلاک کر دیا گیا ہے ، مصری فوج کا دعویٰ
-
داعش نے تین ہزار عراقی پناہ گزینوں کو یرغمال بنا یا، بارہ کو پھانسی دیدی، اقوام متحدہ
-
افغان طالبان کی پاکستانی ہیلی کاپٹر کو مارگرانے کی تردید، عملے کی اپنے پاس بحفاظت موجودگی کی تصدیق
-
وزیر اعظم سے محمود خان اچکزئی اور حاصل بزنجو کی الگ الگ ملاقاتیں،صوبے میں امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ
-
مسلم لیگ(ن) نے عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو پیش کر دیا
-
نواز شریف کے مکمل احتساب تک احتجاجی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،عمرا ن خان
-
پاکستان لنچ کرنے نہیں گیا ، سارک اجلاس ادھورا چھوڑ کر آنے پر کوئی ملال نہیں ، راجناتھ سنگھ
-
نیب کرپشن کے خاتمہ کیلئے پرعزم ، بدعنوانی کے خلاف مہم وسیع پیمانے پر جاری ہے، چیئرمین نیب
-
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری،قابض فوجیوں کی فائرنگ سے مزید 3کشمیری شہید ،300سے زائد زخمی
-
سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی اور منشیات سمگلنگ بارے اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہے ،بھارت
-
ترکی کی طرح پاکستان میں بھی 5 جرنیلوں نے بغاوت کا منصوبہ بنایا تھا،جاوید ہاشمی
-
سعودی عرب میں کام کرنیوالے 37 لاکھ پاکستانیوں میں سے نوے فیصد ذاتی کاروبار کرتے ہیں، چوہدری محمد افضل
-
موجودہ حکومت کی گورننس کی بنیاد شفافیت ہے۔نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.