مقبوضہ کشمیر ،زخمیوں کو طبی امداد تک رسائی نہیں دی جارہی ،عالمی برادری نوٹس لے،نواز شریف

کشمیر میں معصوم شہریوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جارہا ہے،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مظالم پر آگاہی فراہم کریں، بیان

اتوار 7 اگست 2016 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اگست۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جبر کا شکار کشمیریوں کی طبی امداد کے انتظامات کرنا چاہتا ہے، بھارت میں ریاستی آپریشن کے ذریعے کشمیر میں نہتے شہریوں کو چھلنی کیا جارہا ہے،عالمی برادری سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے۔

ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پاکستان کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے مجبور کررہے ہیں، بھارت میں ریاستی آپریشن کے ذریعے کشمیر میں نہتے شہریوں کو چھلنی کیا جارہا ہے جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد تک بھی رسائی نہیں دی جا رہی ،بھارتی فورسز طبی امداد فراہم کرنے والے ہسپتالوں اور ایمبولینسز کو بھی نشانہ رہی ہیں جبکہ بیلٹ گن کے استعمال سے متعدد شہری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی جبر کا شکار کشمیری شہریوں کی مدد کیلئے پاکستان امداد کرنا چاہتا ہے عالمی برادری سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے۔وزیر اعظم نے دفتر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ بیلٹ گن کا شکار کشمیریوں کے علاج کا انتظام کیا جائے جبکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر آگاہی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :