خیبر پختونخوا کو تحریک انصاف نے تباہ کر دیا ہے ، امیرمقام

عوام سے پوچھتا ہوں کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے صوبے میں کیا تبدیلی لے کر آئے ، کرپشن کو ختم کرنے کے وعدے کہاں گئے عمران خان کا مقصد احتساب نہیں بلکہ وزیراعظم بننا ہے،تحریک انصاف ناکام ریلی میں مصروف ہے،پشاور میں جلسے سے خطاب

پیر 8 اگست 2016 10:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء)مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور وزیراعظم نوازشریف کے مشیر امیرمقام نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا کو تحریک انصاف نے تباہ کر دیا ہے میں عوام سے پوچھتا ہوں کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ان کے صوبے میں کیا تبدیلی لے کر آئے، کرپشن کو ختم کرنے کے وعدے کہاں گئے عمران خان کا مقصد احتساب نہیں بلکہ وزیراعظم بننا ہے اور انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ وزیراعظم کام کرنے سے بنتے ہیں ۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ تحریک انصاف ناکام ریلی میں مصروف ہے ہمارے جلسے نے ثابت کر دیا کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا میں غیر مقبول ہو چکی ہے۔ ا میر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام احتجاجی سیاست کے ایجنڈے کو مسترد کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

امیر مقام نے کہاکہ عوام جان چکے ہیں کہ ان کیلئے کون خدمت اور کون انتشار کی سیاست چمکا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا میں عوامی فلاح و بہبود کے کسی منصوبے کا کہیں نام ونشان نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہخیبر پختونخوا کی عوام نے احتجاجی سیاست کے ایجنڈے کو مسترد کردیا تحریک انصاف ناکام ریلی میں مصروف ہے جبکہ ن لیگ کا ایک شیر بڑا جلسہ کررہا ہے مسلم لیگ(ن) کا جلسہ عمران خان کے لئے پیغام ہے کہ لوگ تحریکانصاف کے ساتھ نہیں ہیں خیبر پختونخوا کی غیور عوام نواز شریف کے پاکستان ویژن کو جانتی ہے ۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ تحریک انصاف کی پوری پارٹی ناکام ریلی میں مصرف ہے تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کو برباد کردیا اس لئے صوبائی حکومت کی رکاوٹوں کے باوجود جلسے میں اتنی بڑی عوام نے شرکت کی پرویز خٹک ایک کال پر اتنے بندے اکھٹے کرلیں تو سیاست ختم کردوں گا مسلم لیگ(ن) کے جلسے نے ثابت ک ردیا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی غیر مقبول ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ صو بے کے لوگ پوچھتے ہیں کہ تبدیلی کرپشن کے خاتمے صحت اور تعلیم کے وعدے کدھر گئے امیر مقام نے کہاکہ عوام نے 120دن کے دھرنے کی سازش کو بھی نا کام بنایا۔

پی ٹی آئی نے نے پوری دنیا کے سامنے خیبر پختونخوا کا نام خراب کیا انہوں نے کہاکہ بلین ٹری منصوبے کا صوبے میں کوئی نام و نشان نہیں پی ٹی آئی کے اپنے ممبران کہہ رہے ہیں کہ صوبائی حکومت کرپشن کررہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے اپنے ارکان کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن ہے۔ خیبر پختونخوا کو تحریک انصاف نے برباد کر دیا ہے وہ ناکام ریلی میں مصروف ہیں۔

ہمارا جلسہ ثابت کریگا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں غیر مقبول ہو چکی ہے۔ عمران خان اور ان کی جماعت کیلئے نواز شریف کا ایک سپاہی ہی کافی ہے۔ اگر وزیراعظم نواز شریف آ جاتے تو تاریخ رقم ہو جاتی۔ امیر مقام نے کہا کہ تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے وعدے کدھر چلے گئے، بلین ٹری منصوبے کا صوبے میں کوئی نام ونشان نہیں جب کہ پی ٹی آئی کے اپنے ممبران کہہ رہے ہیں کہ حکومت کرپشن کر رہی ہے اور وزیراپنی ہی حکومت کے خلاف اشتہارات چھپوا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کا یہ حال ہے کہ عمران خان نے 4 مرتبہ میٹرک اور 4 مرتبہ انٹر میں فیل ہونے والے شخص کو وزیرلگایا، جس طرح شہبازشریف پنجاب میں دن رات کام کرتے ہیں ویسے ہی یہاں بھی ہوں گے، پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کا جواب دینے کیلئے مسلم لیگ نواز نے پشاور میں جلسہ کرڈالا ن لیگ کے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ اپنے قائد کو جلد پشاور لاؤں گا دھرنا خان نے آج خیبر پختونخوا میں اپنی مقبولیت دیکھ لی۔

مسلم لیگ نواز نے پشاور میں طاقت کا مظاہرہ بڑے جلسہعام سے کرتے ہو ئے امیر مقام نے عمران خان پر شدید تنقید کی انہیں دھرنا خان کا لقب دیتے ہوئے بولے کہ پشاور میں آج عمران خان نے اپنی مقبولیت دیکھ لی بتائیں خیبر پختونخوا انہوں نے کون سے کارنامے کئے۔ امقر مقام نے کہاکہ جلد اپنے قائد میاں نواز شریف کو پشاور لاؤں ن گا عوام جان چکے ہیں خدمت کی سیاست اور انتشار کی سیاست کون کررہا ہے۔پشاور میں تاریخی جلسہ کیا جائے گا جس میں وزیراعظم شرکت کریں گے جب کہ عوام ملک کی ترقی کے لیے نواز شریف کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آج پشاور آئے تو صوبے کی ساری پولیس ریلی میں لگ گئی، پولیس کو سیاست سے آزاد کرنے والوں نے پولیس کو خود اپنی ریلی کی سیکیورٹی پر لگا دیا۔