حکومت نے قصاص اور احتساب تحریک سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنالی

احتجاجی تحریکوں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی ،مسائل کے حل کیلئے مذاکرات جاری رکھیں جائیں گے ،پانامہ کامسئلہ جلد از جلد حل کریں گے

پیر 8 اگست 2016 10:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اگست۔2016ء) وفاقی حکومت نے عوامی تحریک کی قصاص اور تحریک انصاف کی احتساب تحریک سے نمٹنے کیلئے اپنی سیاسی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔اس حکمت عملی کے تحت حکومت ان دونوں جماعتوں کی احتجاجی تحاریک میں کوئی سیاسی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی بلکہ مسائل کے حل کیلئے ان سے مذاکرات بھی کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ جلد حل کرلیا جائے تاکہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کو سیاسی میدان میں تنہا کرکے اہم اپوزیشن جماعتوں کی حمایت خود حاصل کی جاسکے۔اگران دونوں جماعتوں نے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر احتجاج یا دھرنا دیا تو پھر حالات کو قابومیں لانے کیلئے قانونی طور پرتمام آپشنز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔