افغان مہاجرین کی بے دخلی کیخلاف جے یوآئی کااحتجاجی تحریک شروع کرنے کافیصلہ

10اگست کوصوبائی کابینہ کااجلاس طلب،صوبائی حکومت کی جانب سے بغیرکسی واضح ریاستی پالیسی کے افغان مہاجرین کی پکڑدھکڑاورجبری بے دخلی افسوس ناک ہے،امیرجے یوآئی مولاناگل نصیب خان کی میڈیابریفنگ

منگل 9 اگست 2016 10:50

تیمرگرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اگست۔2016ء)افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی کے خلا ف جے یوآئی نے صو بہ بھرمیں احتجاجی تحریک شر و ع کر نے کا فیصلہ کر لیا ،10اگست کو صو با ئی کا بینہ کا اجلاس طلب۔

(جاری ہے)

ڈسٹر کٹ پر یس کلب تیمرگرہ میں پریس کلب کا بینہ کو حلف برداری پر مبار کباد د ینے کے موقع پر میڈ یا بر یفنگ دیتے ہو ئے جمعیت علما ء اسلام کے صو بائی امیر وسابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ صو با ئی حکومت کی جانب سے بغیر کسی و اضح ریاستی پا لیسی کے افغان مہاجرین کی پکڑ دھکڑ اورجبری بے د خلی افسو س نا ک امر ہے ،سر حد کے دونوں جانب آباد افغا ن# قبائل کی اکثریت پختون ہے ْ،پختون قبا ئل کے صو بہ بھر میں پو لیس کاْ تضحیک آمیر رویہ کسی صو ر ت قابل قبول نہیں ،افغان مہا جرین کو ر یاستی پالیسی کے تحت پاکستان لایا گیا30لاکھ سے زاید مہا جر ین اس وقت ملکی معیشیت اور ملک کو افرادی قوت کی فراہمی میں اہم کردار ادارکر رہے ہیں ،بین الاقومی اور ریاستی پالیسی کے بغیر افغانوں کو بے د خل کر کے پختون خواہ حکومت دوریاستوں پا کستان اور اافغانستان کے در میان نفر ت کی بنیاد رکھ ہی ہیں جو کسی صو ر ت قابل قبول نہیں ،انہوں نے واضح پالیسی کے تحت دوستانہ ماحول میں باعزت طریقے سے افغان مہاجرین کی واپسی پر زور دیا اوکہا کہ جمعیت علما ء اسلام کی صو بائی کا بینہ کا اجلاس 10اگست کو پشاور میں طلب کر لیا گیا جس میں جبری بے دخلی کے خلا ف صو بہ بھر میں احتجاجی تحریک شر و ع کر نے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جا ئیگی