پاکستان پر بے جا تنقید پاک امریکہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے،چوہدری نثار

ویزوں کے اجراء میں متعلقہ قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے،وزیر داخلہ کی جلیل عباس جیلانی سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 10 اگست 2016 10:58

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بے جا تنقید پاکستان اور امریکہ دنوں ملکوں کے تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی سے اسلام آبادمیں ملاقات کے دوران کہی ۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ویزوں کے اجراء میں متعلقہ قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بے جا تنقید پاکستان اور امریکہ مشترکہ مفادات کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ملاقات میں امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو پاکستانی ویزے کے اجرا کا معاملہ بھی زیر غور آیا ۔