پاک فضائیہ کے سربراہ کا سری لنکا کا سرکاری دورہ
سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات، ور وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ائیر چیف کی سری لنکن ہم منصب و دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
بدھ 10 اگست 2016 11:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اگست۔2016ء)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سری لنکا کے سرکاری دورہ پرپہنچے ۔ائیر چیف نے سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات کی اور وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور دفاعی اور ہوابازی کے میدان میں ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کی۔
سری لنکن صدر نے سری لنکا کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شاندار کارکردگی پر بالعموم پاک آرمی اور بالخصوص پاک فضائیہ کو سراہا۔اس سے پہلے انہوں نے سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرمے سنگھے سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔(جاری ہے)
ائیر چیف نے انہیں تکنیکی تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل مدد اور تعاون کا یقین دلایا ۔
انہوں نے موجودہ دوستانہ تعقات کو مضبوط بنانے اور ان کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا اعادہ کیا۔سری لنکن وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہارکیا۔ دن کے آغاز میں ائیر چیف نے سری لنکن فضائیہ کے ہیڈکوارٹر ز کا دورہ کیا ۔ایئر چیف کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور انہیں چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر ائیر مارشل گگن پلاستھی بلاتھسنگھالا سے ملاقات کی ۔ دونوں شخصیات نے کچھ وقت ایک ساتھ گزارا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ائیر چیف نے شاندار استقبال اور روایتی میزبانی پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے سری لنکن فضائیہ کو تربیت او ایوی ایشن کے مختلف شعبوں میں مکمل مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے سربراہ کا تعاون کی مخلصانہ پیشکش پر شکریہ ادا کیا دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کا اعادہ کیا۔ایئرچیف نے اسٹیٹ سیکرٹری دفاع اے پی جی کیتھشری،اسٹیٹ وزیردفاع رووان وجے وردنے،سری لنکن آرمی کمانڈرلیفٹینٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈی سلوا، سری لنکن نیوی کمانڈر وائس ایڈمرل آر سی وجے گنارتنے سے انکے دفاتر میں ملاقاتیں کیں۔سری لنکن دفاعی افواج کے دفاتر پہنچنے پر ا نہیں چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ایئرچیف کی سری لنکن دفاعی قیادت سے ملاقاتیں انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئیں۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ باہمی پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سری لنکن فضائیہ کی خصوصی دعوت پر دو روزہ دورے پر ہیںمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 10 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
باجوڑ ایجنسی ، بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 2 اہلکار شہید
-
سانحہ کوئٹہ کے بعد شہر قائد میں پولیس نے پہلے کومبنگ آپریشن کے دوران44مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا
-
کوئٹہ میں وکلاء پر حملہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا حملے میں ملوث افراد کو ضرور سزا ملے گی،ثناء اللہ زہری
-
اسلام آباد،نیب کا اربوں کے ٹھیکے غیر قانونی دینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پی ایس او حکام، ایڈ مور گیس انتظامیہ کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
-
ملکی سی این جی گیس کی لیٹر میں فروخت غیر قانونی ہے، اوگرا
-
حکومت نے مالک فلم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی
-
تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کو خط ، ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی اور پولنگ اسٹاف سرکاری انتظامیہ سے نہ لینے کا مطالبہ
-
صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پندرہ فیصد فنڈ منجمد کردیا
-
اثاثے چھپانے کا الزام :الیکشن کمیشن نے کیپٹن صفدر سے جواب مانگ لیا
-
روس ترکی کے ساتھ معاشی تعلقات اور رابطوں کی بحالی کیلئے تیار ہے، پیوٹن
-
امریکہ فتح اللہ د گولن کی خاطر دوطرفہ تعلقات کی قربانی دینے سے گریز کرے:ترکی کا انتباہ
-
فلپائن، سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، چار باغی ہلاک متعدد زخمی
-
پانچ ماہ بعد یمنی دارالحکومت پر سعودی فضائی حملے بحال،شہرکی فضائی حدود بھی بند
-
جرمن سرحد سے ہی مہاجرین کی بڑی تعداد کو لوٹایا جا رہا ہے،رپورٹ
-
گوگل نے دنیا کے نقشے فلسطین کا وجود مٹا دیا،فلسطینی عوام میں شدید غم و غصہ کی لہر
-
چینی وزیر خارجہ آئندہ ہفتے نئی دہلی کا دورہ کریں گے
-
سانحہ کوئٹہ ضرب عضب کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش ، دہشتگردی کیخلاف حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دیں گے، جنرل راحیل شریف
-
وزیراعظم نوازشریف کا بان کیمون کو خط
-
کوئٹہ میں شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،نواز شریف
-
بھارت کا ایک بار پھر پاکستان پر دہشتگردی کا الزام، پاکستانی سفیر کی دفتر خار جہ طلبی
-
عمران خان کا سول ہسپتال میں خودکش حملے میں وکلاء کی شہادت پر افسوس کا اظہا ر، واقعہ کی شدید مذمت
-
پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دیں گے، بدر بن خلفان
-
پاکستان پر بے جا تنقید پاک امریکہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے،چوہدری نثار
-
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،قوی خزانہ لوٹنے والے 7 اعلیٰ افسران اور سیاستدانوں کے خلاف کرپشن تحقیقا ت کی منظوری
-
کوئٹہ دھماکہ،سیکیورٹی اداروں نے سیکیو رٹی کیمروں کی فوٹیج اور موبائل فون سے بنی ویڈیو کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی سول ہسپتال میں وکلاء کے درمیان موجود مشکوک بچے سے متعلق بھی مختلف زاویوں سے تفتیش ... مزید
-
سابق صدر پرویز مشرف کا وزیراعظم نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج
-
افغانستان میں داعش کے سربراہ حافظ سعید کی ہلاکت کی اطلاعات،سرکاری سطح پر یا تنظیم کی طرف سے تصدیق نہ ہوسکی
-
پاک فضائیہ کے سربراہ کا سری لنکا کا سرکاری دورہ
-
راولپنڈی،جاسوسی کے الزام میں بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بریٹ کے جسمانی ریمانڈ میں 3یوم کی توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.