قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا وزیر داخلہ کے رویے کیخلاف احتجاج ،واک آؤٹ کردیا

پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم خود جاکر اپوزیشن کو منا لائے

جمعرات 11 اگست 2016 11:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اگست۔2016ء) پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن اراکین کو منانے کیلئے وزیراعظم خود کابینہ کے دیگر اراکین کے ہمراہ ایوان سے باہر چلے گئے اور اپوزیشن کو مناکر لے آئے، بدھ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی تقریر میں پی پی حکومت کو ہدف تنقید بنانے پر احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ پر سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر قانون زاہد حامد کو اپوزیشن کو منانے کیلئے بھیجا تاہم اس دوران ایوان میں موجود وزیراعظم نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشورہ کیا اور اپوزیشن کو منانے کیلئے خود ہی چلے گئے، تاہم وزیر داخلہ ان کے ساتھ نہیں گئے بعدازاں اپوزیشن اراکین وزیراعظم کے ساتھ ایوان میں واپس آگئے جس پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجاکر ان کا خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

تاہم شیخ رشید اس وقت قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرنے چلے گئے اور باہر ہی رہ گئے۔