بھارت نے پاکستان کے خلاف غیر رسمی جنگ کا اعلان کررکھا ہے،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے بھارت کے عزائم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے،بہکے ہوئے لوگ مذہب کے نام پر دہشتگردی کی کارروائیاں کررہے ہیں،کمانڈر سدرن کمانڈ

ہفتہ 13 اگست 2016 11:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2016ء)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف غیر رسمی جنگ کا اعلان کررکھا ہے،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے جاسوس کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے بھارت کے عزائم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے،بہکے ہوئے لوگ مذہب کے نام پر دہشتگردی کی کارروائیاں کررہے ہیں۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق صحافیوں کی تعزیت کیلئے کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی دونوں اطراف سے سازشیں ہو رہی ہیں،بھارتی جاسوس افسر کل بھوشن یادیو کا پکڑا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف غیررسمی جنگ کا اعلان کرچکا ہے۔انہوں نے کہا ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلانا ہوگا،ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر بہت دکھ ہوا،یہ بہت بڑا نقصان ہے، بہکے ہوئے لوگ مذہب کے نام پر دہشتگردی کی کارروائیاں کررہے ہیں۔دہشت گرد مسلمان نہیں ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان میں امن قائم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :