گرفتارامریکی شہری میتھیوبیرٹ کاویزہ منسوخ ،2سے3روزمیں ملک بدر کردیا جائیگا

ہفتہ 13 اگست 2016 11:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2016ء)گرفتارامریکی شہری میتھیوبیرٹ کاویزہ منسوخ کردیاگیا،آئندہ2سے3روزمیں ملک بدر کردیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق چندروزقبل گرفتارہونے والے امریکی شہری میتھیوبیرٹ کاویزہ منسوخ کردیاگیاہے ،امریکی شہری فیملی ویزہ پرپاکستان آیاتھا،ویزہ اوردیگرسفری دستاویزات میں ردوبدل اورجعل سازی کے باعث بے نظیرائیرپورٹ پرامریکی شہری کی نشاندہی کرلی گئی تھی ،جس کی بناء پراسے گرفتارکیاگیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں امریکی شہری نے عدالت کوبتایاکہ اس نے پاکستان میں شادی کررکھی ہے اوراس کی بیوی اورایک بچہ بھی پاکستان میں رہائش پذیرہے ،جبکہ امریکی شہری میتھیوبیرٹ کراس سے قبل 2011ء میں بھی ڈی رپورٹ کیاجاچکاہے ،2011میں میتھیوبیرٹ کوفتح جنگ میں حساس تنصیبات میں داخل ہونے اورسیکیورٹی اہلکاروں سے ہاتھاپائی کرنے پرگرفتارکیاگیاتھا،تقریباًتین ماہ جیل میں رہنے کے بعدسپریم کورٹ کے حکم پرمیتھیوکوملک بدرکیاگیاتھا،اب جبکہ میتھیوبیرٹ نے جعلی دستاویزات پرایک مرتبہ پھرپاکستان داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس پرگرفتاری عمل میں لائی گئی ،اب میتھیوبیرٹ کاویزہ فارم میں درست تفصیلات نہ دینے پرمنسوخ کیاگیاہے ۔جس کی بناء پراسے آئندہ 2سے3روزمیں ایک مرتبہ پھرملک بدرکردیاجائیگا