حکومت نے اسٹیٹ بنک سے بھاری مقدار میں قرض لینا شروع کر دیا

آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کے بعد حکومت نے اسٹیٹ بنک سے بھاری مقدار میں قرض لینا شروع کر دیا

ہفتہ 13 اگست 2016 11:06

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2016ء ) آئی ایم ایف کو خدا حافظ کیا کہا حکومت جیسے آزاد ہو گئی، نہ آؤٴ دیکھا نہ تاوٴ، ساری پابندیوں سے جان چھوٹ گئی۔ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں حکومت نے مرکزی بنک سے 786 ارب ڈالر کا قرض لے لیا۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے حکومت اسٹیٹ بنک سے قرض نہیں لے سکتی تھی۔

(جاری ہے)

حکومت نے اسٹیٹ بنک سے آخری مرتبہ جولائی 2015ء میں 113 ارب روپے کا قرض لیا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مرکزی بنک سے قرض لینے کے باعث مہنگائی کا طوفان پرپا ہو سکتا ہے جس سے عام آدمی سب سے زیادہ متاثر ہو گا، اس لئے معیشت کا پہیہ چلانے کے لئے سرکار کو اسٹیٹ بنک کا سہارا لینے کی بجائے آمدن کا کوئی متبادلہ ذریعہ ڈھونڈنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :