20 اگست کا پرامن احتجاج روکا گیا تو کارکنوں کی قیادت خود کرونگا:ڈاکٹر طاہر القادری
سائبر کرائم کا کالاقانون ہو یا پیمرا کے نوٹس عوام کی آواز کو اب دبایا نہیں جاسکتا،ایکشن پلان کی پشت میں چھرا گھونپنے والے ”برہمی“ کے ڈراموں سے کس کو دھوکہ دے رہے ہیں؟ راولپنڈی میں کومبنگ آپریشن کا خیر مقدم ، دائرہ لاہور ،فیصل آباد سمیت پورے صوبہ تک بڑھایا جائے،کنونشن سے خطاب
ہفتہ 13 اگست 2016 11:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2016ء )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور ورکرز کونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے 20 اگست کے پرامن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو کارکنوں کے قافلوں کی قیادت خود کروں گا۔ جب بھی کسی حکومت کی روانگی کا وقت قریب آتا ہے تو وہ آزادی اظہار پر حملے شروع کر دیتی ہے۔سائبر کرائم کا کالاقانون ہو یا پیمرا کے نوٹس عوام کی آواز کو اب دبایا نہیں جا سکے گا۔
راولپنڈی میں کومبنگ آپریشن کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ آپریشن کا دائرہ لاہور ،فیصل آباد سمیت بلا تاخیر پورے پنجاب تک بڑھایا جائے ۔ایکشن پلان کی پشت میں چھرا گھونپنے والے وزیراعظم ”برہمی“ کے اظہار کی خبریں شائع کروا کر کس کو دھوکہ دے رہے ہیں؟وزیراعظم کا یہ ڈرامہ عوام اور ملکی اداروں کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔(جاری ہے)
اغواء کنندگان اور سنگین جرائم کی وارداتوں کے ملزمان کا پہلا پڑاؤ فیصل آباد ہی کیوں ہوتا ہے ؟۔
ورکرز کنونشن سے لاہور کے رہنماؤں صدر لاہور چودھری محمد افضل گجر، امیر تحریک حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل،جنرل سیکرٹری لاہور سید فرزند علی مشہدی ،تنویر خان، زوہیب فاروق، علامہ محمد خلیل حنفی، حاجی فرخ خان قادری، حافظ محمد زاہد، زوہیب فاروق، علی حیدر، صائمہ ایوب اور ثمرین نے خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن میں شریک سینکڑوں عہدیداروں و کارکنان نے عہد کیا کہ وہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قصاص کیلئے سربراہ عوامی تحریک کے اعلان کردہ احتجاجی شیڈول کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے خطاب میں کہا کہ تحریک قصاص و احتساب اپنی منزل پر پہنچے گی۔ہمارا مطالبہ شہداء کا قصا ص اور پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات ہے۔یہی مطالبہ اپوزیشن کی ہر جماعت اور پاکستان کے ہر شہری کا ہے۔تبدیلی اور ظلم سے نجات کی ہر تحریک کا مرکز لاہور بنا۔ اب داتا کی نگری شہر لاہور کے باشعور، جرأت مند اور محب وطن عوام جاگ اٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 60 ہزار سے زائد خاندانوں کے بھی مجرم ہیں۔وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمہ کے 20 نکاتی پلان پر عمل نہیں کیا جس کے نتیجے میں دہشتگرد مضبوط ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایکشن پلان کو نافذ نہیں ہونے دینگے کیونکہ دہشت گرد ختم ہوئے تو ان کی سیاست بھی ختم ہو جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں اولیائے اللہ کے مزارات کو نشانہ بنایا گیا۔ ہماری گلیاں، بازار، عدالتیں، ہسپتال، سکول، مساجد، امام بارگاہیں نشانہ بنیں مگر حکمرانوں کی ترجیح صرف اقتدار اور کاروبار بچانا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ ظالم اور قاتل حکمرانوں سے اپنے ہر شہید کا قصاص کی شکل میں بدلہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے دیگر افراد نے 2013 کے الیکشن سے قبل کاغذات نامزدگی میں آف شور کمپنیوں کا ذکر نہ کر کے عوامی نمائندگی ایکٹ کی خلاف ورزی اور قومی جرم کیا۔ موجودہ حکمران معاشی دہشتگرد اور قوم کے مجرم ہیں۔وزیراعظم اور ان کا داماد قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل ہو چکے ہیں اور اس نااہلی سے انہیں کوئی نہیں بچا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ 20 اگست کو لاہور سمیت 100 شہروں میں احتجاجی دھرنے ہونگے۔صدر لاہور محمد افضل گجر نے و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سکولوں، ہسپتالوں کی پرائیوٹائزیشن کرنے والے ان حکمرانوں کو مزید برداشت نہیں کرینگے۔ یہ حکمران ہمارے کارکنوں اور 20 کروڑ عوام کی خوشیوں کے قاتل ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 13 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
نپورے ملک سے سودکی لعنت کو ختم کیاجائے،خیبر پختونخوااسمبلی میں قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ
-
سیالکوٹ ، بچے اغواء کرنے والے گینگ کے 6ارکان گرفتار،4بچے بر آمد،وین قبضہ میں لے لی
-
راولپنڈی ،شیخ رشید کی رٹ پر ڈی سی او طلعت محمود گوندل کے احکامات معطل
-
پی آئی اے پریمئرسروس کے بزنس کلاس مسافروں کیلئے لیموزین سروس کاآغاز
-
نندی پاور پلانٹ کے آپریشنز اور مین ٹیننس چینی کمپنی کو دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا
-
وزیر اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کے موجودہ وسابق اراکین اسمبلی اور سرکردہ عہدیداروں کی پولیس سمیت دیگر سرکاری اداروں اور عوام سے بدسلوکی ،اختیارات کے غلط استعمال ،ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور لڑائی ... مزید
-
الیکشن کمیشن کی اراکین اسمبلی و سینٹ کو اثاثوں کی تفصیلات 30ستمبر، سیاسی پارٹیوں کو فنڈز کی تفصیلات 29ستمبر تک فراہم کرنے کیلئے پھر یاد دہانی
-
مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
-
روس نے کریمیا میں جدید ترین میزائل نصب کر دیے
-
یمنی دارالحکومت کے قریب اتحادی فضائی حملہ، کم از کم چھ افراد ہلاک
-
برونڈی میں حکومت مخالفین پر تشدد اور جنسی حملوں میں اضافہ ہوا ہے، عالمی ماہرین
-
میرے خلاف الزامات ثابت ہوجائیں توترکی جاکرسزا بھگتنے کے لیے تیارہوں:فتح اللہ گولن
-
اختلافات سہی مگر شامی تنازعے پر ایران کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، ترکی
-
اطالوی حکام کا عدم تعاون، مہاجرین سڑکوں پر رہائش پذیر
-
غزہ میں فعال امدادی اداروں کے کارکنوں کی سخت اسرائیلی نگرانی
-
روسی صدر پوٹن نے کریملن کے چیف آف سٹاف کو برطرف کر دیا
-
فرانس: کانز میں عوامی خدشات ، ساحل پر ’برقینی‘ پہنے پر پابندی عائد
-
دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ بالآخر اختتام کے قریب ہے، آرمی چیف
-
بلاول اور ایان علی کے ایئر ٹکٹ ایک ہی اکاوٴنٹ سے خریدے جاتے ہیں،ایف آئی اے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ، چوہدری نثار
-
وزیرا عظم نواز شریف کی نیلم جہلم منصوبے جا ئزہ لینے مظفر آباد آمد
-
تحریک انصاف کا وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
-
بھارت نے پاکستان کے خلاف غیر رسمی جنگ کا اعلان کررکھا ہے،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض
-
پاکستان کو اب بلوچستان اور اسکے زیر انتظام کشمیر میں زیادتیوں کا جواب دینا ہوگا،نریندر مودی
-
ممتازسماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں یادگاری ٹکٹ جاری
-
موجودہ ملکی صورتحال کے اصل ذمہ دارچوہدری نثارہیں،خورشیدشاہ
-
افغانستان اور پاکستان میں داعش کا سربراہ حافظ سعید خان امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ،افغان سفیر نے تصدیق کردی
-
گرفتارامریکی شہری میتھیوبیرٹ کاویزہ منسوخ ،2سے3روزمیں ملک بدر کردیا جائیگا
-
حکومت نے اسٹیٹ بنک سے بھاری مقدار میں قرض لینا شروع کر دیا
-
20 اگست کا پرامن احتجاج روکا گیا تو کارکنوں کی قیادت خود کرونگا:ڈاکٹر طاہر القادری
-
نوازشریف ، چوہدری نثار ، شہبازشریف تینوں کوملاکرچھ گناز ائد ٹیکس دیتاہوں،اعتزاز احسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.