آرمی چیف سے باکسر چیمپئن عامر خان کی ملاقات ،دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

عامر خان نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر کی جانب سے خصوصی چیمپئن شپ بیلٹ آرمی چیف کو پیش کیا ،آئی ایس پی آر

پیر 15 اگست 2016 10:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پاکستانی نژاد امریکن ویلٹر ویٹ چیمپئن عامر خان نے ملاقات کی،ملاقات میں عامر خان نے آرمی چیف کوورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر ماریشیو سلیمان کی جانب سے خصوصی چیمپےئن شپ بیلٹ پیش کیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلق عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ویلٹر ویٹ چیمپئین عامر خان نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف اور پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں اور کامیابوں کو سراہا۔

جبکہ عامر خان نے آرمی چیف کو پاکستان میں امن و امان اور سیکیورٹی خدمات کی کوششوں کے اعتراف میں خصوصی ایواڈ پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر ماریشیو سلیمان کی جانب سے خصوصی چیمپئنشپ بیلٹ پیش کیا۔