بلاول بھٹو زرداری کی ناروے کے وزیر خارجہ بورگ برینڈی سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ناروے کو پاکستان اور خصوصاً صوبہ سندھ میں توانائی شعبہ میں سرمائے کاری کی دعوت

پیر 15 اگست 2016 10:51

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء)پاکستان پیپلزپاٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہاں ناروے کے وزیر خارجہ بورگ برینڈی سے ملاقات کی، یہ ملاقات ناروے کے وزیر خارجہ کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں دی گئی ناشتے کی دعوت کے دوران ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ناروے کے وزیر خارجہ سے کہا کہ انکا ملک پاکستان اور خصوصاً صوبہ سندھ میں توانائی شعبہ میں سرمائے کاری کریں، ناروے کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور بڑھانے اور سرمائے کاری کی یقیں دہانی کرائی، ناروے کے وزیر خارجہ نے حالیہ کوئٹہ سانحے پر بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تعزیت بھی کیا، بعد میں بلاول بھٹو زرداری پاکستانی سفارتخانے پہنچے، ناروے میں متعین پاکستان کے سفیر نے ان کا استقبال کیا، بلاول بھٹو زرداری نے وہاں قومی پرچم کشائی کی تقریب اور یوم پاکستان ریلی میں شرکت کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ گھل مل گئے