کشمیر میں تناؤ اور بے چینی کی وجہ پاکستان نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے نئی دلی کا بھاگنا ہے، عمر عبداللہ
پیر 15 اگست 2016 10:52
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نئی دلی میں کشمیر کے صورتحال پر منعقدہ کل جماعتی کانفرنس کے اختتام پر بھارتی حکومت کے موقف کو افسوسناک اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے اختیار کئے گئے افسوسناک رویے کیلئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ذمہ دار ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک بیان میں نے کہاکہ کل جماعتی کانفرنس میں پی ڈی پی کے نام نہاد رکن پارلیمنٹ مظفر حسین بیگ کے کشمیر مخالف ریمارکس وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے الفاظ ہیں جن کا مقصد کشمیری قوم کو بدنام کرکے اْن کے سیاسی حقوق اور جذبات کو پامال کرناہے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی نے اجلاس میں کشمیری عوام کی تضحیک اور انہیں بدنام کرنے کو ترجیح دیتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں مظاہرین پر ہورہے بے تحاشہ اور بے جا طاقت اور پیلٹ گن کے استعمال کیخلاف سیاسی جماعتوں کو احتجاجی نہیں کرنا چاہئے۔(جاری ہے)
عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ بات اب عیاں ہوگئی ہے کہ پی ڈی پی ایسا سیاسی سکرپٹ پڑ ھ رہی تھی جس کے ذریعے جارحیت کو جواز بخشا جارہاتھا۔
انہوں نے کہا کہ دقیانوسی تصورات کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی تھی اور بنیاد پرستی و مذہنی رنگت دیکر مسئلہ کشمیر کی سیاسی حقیقت کو مسخ کرنے کی ناپاک سازش کی جارہی تھی۔عمر عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی نے بھارتی حکومت کو روایتی اور موروثی کشمیر مخالف پالیسی اور بیانیہ کوآگے بڑھانے کا موقع فراہم کیاہے۔ یہ کوئی حیران کن بات نہیں کہ کل جماعتی اجلاس کشمیری عوام کیلئے ایک ظالمانہ اور بھونڈا مذاق ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو توقع تھی کہ بھارتی وزیر اعظم روایت سے ہٹ کر کوئی بات کریں گے لیکن انہوں نے وہی کچھ دہرایا جو پہلے بھی سننے میں آیا کرتا تھا۔عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیریوں کے سیاسی جذبات کا نہ ISISاور نہ ہی خلافت مومنٹ کے احیاء کے ساتھ کوئی واسطہ ہے، جیسا کہ مظفر حسین بیگ نے کل جماعتی اجلاس میں کہاہے۔انہوں نے کہا کہ جو نوجوان مجاہدین کی صفوں میں شامل ہوئے ہیں یا ہورہے ہیں، اْن میں سے بیشتر اعلیٰ تعلیم یافتہ اور آسودہ حال گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں بڑھتے ہوئے غم و غصے کی بنیادی اور واحد وجہ نئی دلی کی طرف سے مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے بھاگنا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ گذشتہ مہینوں میں جو نوجوان مجاہدین میں شامل ہوئے ہیں اْن میں سے کوئی بھی مدرسہ سے فارغ ہوکر نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا ایسے فریبی اور من گھڑت کہانیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پی ڈی پی والے اپنے ذاتی مفادات کیلئے کس حد تک گر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لڑکے مجاہدین کی صفوں میں شامل ہوئے ہیں اْن میں سے کئی امتحانات میں امتیازی پوزیشنیں حاصل کرنے والے اور میرٹ کی بنیاد پر یہاں کے کالجوں میں پیشہ ورانہ کورسز کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق اور سچائی کو مسخ کرکے پی ڈی پی والے جو کچھ کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہے۔انہوں نے اس بات پر انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت پھر ایک بار اپنے پرانے اور ناکام طریقہ کار کے ذریعے کشمیر کی صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے اور حالات پاکستان کے زاویے سے دیکھ رہی ہے جبکہ کشمیر میں تناؤ اور بے چینی پاکستان کی وجہ سے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ بھارتی حکومت کیلئے ایسا کہنا موزوں اور سیاسی طور پر فائدہ مند ہے، تاہم اس سے ناراض کشمیری عوام کے غم و غصے میں ناقابل تلافی حد تک اضافہ ہوگا اور جب حد پار ہوجائے گی پھر بیان بازیوں اور مسلسل نشستوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 15 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
پلندری سے ہجیرہ جانے والی باراتیوں کی بدقسمت بس حادثے کا شکار، کم از کم 16افراد جاں بحق ،29 زخمی
-
ملتان میں جشن آزادی کی تقریب میں فائرنگ ،لیگی رہنما سمیت 2افراد جاں بحق،حملہ آورملزم نے خودکشی کرلی،وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
-
موسم گرما کی تعطیلات ختم ،پنجاب بھر میں سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آج کھلیں گے،تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے ،تعلیمی اداروں کے سرابراہان کو ہدایت
-
حکومت نے تحریک روکنے کیلئے ذرائع سے رابطے کی کوشش کی ،ڈاکٹر طاہر القادری
-
بیٹے کے قاتلوں کو تاحال نہیں پکڑا گیا،والدہ اقوال امجد صابری
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے این ڈی ایم اے سے پندرہ ہزار ٹینٹ مانگ لیے
-
لاہور میں تاریخ کا سب سے بڑا پرچم لہرا دیا گیا
-
ملک نے ہمیشہ قائم و دائم رہنا ہے، دشمنوں نے ہمیں دکھ ضرور پہنچایا مگر ہمارے اتحاد کو توڑ نہ سکے ،کمانڈرسدرن کمانڈ کا تقریب سے خطاب
-
مالاکنڈ ڈویژن میں قرضوں کی واپسی کے لئے آپریشن عارضی طور پر روک دیا
-
ہائر ایجوکیشن کمیشن میں تعلیم کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن،وائس چانسلرز بھی لوٹ مارمیں شامل
-
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشنگوئی کر دی
-
یونس کو آؤٹ آف فارم دیکھ کر فون کرنیکا فیصلہ کیا:اظہر الدین
-
کویت ، 50افراد کو زندہ جلا نے کے الزام میں خاتون سمیت36افراد کو سزائے موت کا حکم
-
نائجیریا ،بوکو حرام کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئی لڑکیوں کی ویڈیو جاری
-
امریکہ ریاست لوزیانہ میں موسلا دھار بارشیں ، ہنگامی صورت حال کا اعلان
-
سوئٹزرلینڈ: ٹرین حملے میں چھ افراد زخمی
-
یمن میں مدرسے کو نشانہ نہیں بنایا، سعودی عسکری اتحاد
-
کانگو میں باغیوں کا حملہ، 30افراد ہلاک
-
کسانوں اور انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی حمایت اور فنڈنگ جاری رہے گی، برطانوی وزیر خزانہ
-
ایران نے ترکی میں سیاحت پر پابندیاں ختم کر دیں
-
دہشتگردی کے شہدا کے لہو کا ایک ایک قطرہ ہم پر قرض ہے، صدرممنون
-
بھارتی فورسز بلا اشتعال انگیز فائرنگ ، ڈی جی ملٹری آپریشن کا بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ، شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا
-
آرمی چیف سے باکسر چیمپئن عامر خان کی ملاقات ،دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا
-
بھارت کا پاکستان سے مذاکرات کے لیے پیشگی شرائط کا اعلان
-
وزیر اعظم نے پی آئی اے کی نئی پریمئر سروس کا افتتاح کر دیا
-
ملکی تاریخ میں پہلی بارآئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اشیاء سپلائی کرنے کی پاکستانی پیشکش مسترد کر دی
-
بلاول بھٹو زرداری کی ناروے کے وزیر خارجہ بورگ برینڈی سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
یوم آزادی ، واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار تقریب، اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے
-
کسی جمہوریت مخالف تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، مولا بخش چانڈیو
-
وزارت مذہبی امور کے حجاج کرام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے دعوے جھوٹے نکلے
-
کشمیر میں تناؤ اور بے چینی کی وجہ پاکستان نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے نئی دلی کا بھاگنا ہے، عمر عبداللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.