ای سی سی اجلاس، یکم ستمبر سے عالمی معیار کا پیٹرول 92 رون فروخت کرنے کی منظوری دیدی

اقتصادی راہداری کے انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کے لیے مشینری کی درآمد میں ٹیکس چھوٹ کی منظوری بھی دیدی گئی لیڈی ہیلتھ ووکرز پروگرام میں استعمال ہونیوا لی سلٹر اسکیل کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی اور سیل ٹیکس ختم کرنے کی اجازت

جمعہ 19 اگست 2016 11:02

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اگست۔2016ء ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک بھر میں یکم ستمبر سے عالمی معیار کا پیٹرول 92 رون فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ پاک ، چین اقتصادی راہداری کے انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کے لیے مشینری کی درآمد میں ٹیکس چھوٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ ای سی سی نے لیڈی ہیلتھ ووکرز پروگرام میں استعمال ہونے وا لی سلٹر اسکیل کی درامد پر کسٹم ڈیوٹی اور سیل ٹیکس ختم کرنے کی اجازت دے دی ای سی سی کا اجلاس جمعرات کووفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوای سی سی نے یکم ستمبر سے ملک بھر میں کم معیاری پیٹرول 87زون کی فروخت بند کرنے کی منظوری دی گئی۔

87زون دنیا کے تمام ممالک میں استعمال ہونا ختم ہو گیا ہے ای سی سی کے مطابق یکم ستمبر سے کم معیاری پیٹرول کی بجائے عالمی معیار کا 92 رون پیٹرول فروخت کیا جائے گا اور موجودہ پیٹرول کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہا گیا کہ نیا پیٹرول ماحول دوست اور گاڑیوں کے انجن کی لائف میں اضافہ کرے گا، تاہم ساتھ ہی پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ بھی ہوجائے گا۔

تقریباً ایک ماہ قبل وزارت پیٹرولیم نے ملک بھر میں اس وقت موجود کم معیاری پیٹرول 87 رون کی تیاری، فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو سمری بھی ارسال کی تھی۔حکام کے مطابق ملکی ریفائنریاں 97 رون پیٹرول درآمد کرکے 87 رون میں مکس کرکے پیٹرول کا معیار 92 رون پر لائیں گی۔

تاہم ملکی ریفائنریوں کی مشینری پرانی ہے اور 92 رون کی قیمت زائد ہونے کے باعث ریفائنریوں کو مکسنگ کے عمل میں ناجائز منافع خوری کا موقع ملے گا۔پاکستان کے پڑوسی ملک ہندوستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی استعمال ہونے والے پیٹرول کا کم سے کم معیار 92 رون ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کے انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کے لیے این ایچ اے کو مشینری کی درآمد میں ٹیکس چھوٹ کی منظوری منظوری دے دی وزارت قومی صحت سروسز و ریگولیشن کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ووکرز پروگرام میں استعمال ہونے وا لی سلٹر اسکیل کی درامد میں کسٹم ڈیوٹی اور سیل ٹیکس ختم کرنے کرنے کی سمری کی بھی منظوری دے دی یو این آئی سی ای ایف نے گاوی ایچ ایس ایس ون فنڈکے لیے 1.3ملین ڈالر فراہم کر دیے ہیں جو کہ 38ہزاراسکیل و دیگر سامان خریدنے کے لیے استعمال ہوں گیاای سی سی نے نئیشنل فرٹیلائز مارکیٹنگ لمیٹڈ میں دستیاب درآمدی یوریا کھاد 50کلو کا بیگ 1310روپے میں فروخت کرنے کی منظوری دے دی

متعلقہ عنوان :