بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

جمعہ 19 اگست 2016 11:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اگست۔2016ء)بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست نیپرا کو بھیج دی ہے درخواست جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کروائی گئی ہے جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 35 پیسے فی یونٹ رہی ہے جبکہ صارفین نے جولائی میں 6.

(جاری ہے)

49 پیسے فی یونٹ ادا کئے تھے جبکہ درخواست پر سماعت 24 اگست کو ہو گی تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو جولائی کے ماہ میں فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی2 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے جس پر سماعت 24 اگست کو ہو گی جبکہ ایک اور درخواست پرنیپرا نے کے الیکٹرک کیماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ ک پرفیصلہ محفوظ کرلیا درخواست میں کے الیکڑک نے 45 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا اس موقع پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پہلے ہی آپ نے چھ پیسے زیادہ کلیم کیا ہے انتالیس پیسے کم کرنے کا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا نیپرا حکام نے کہا ہے کہ آپ نے اپنے اعداد و شمار دیئے ہیں ہم بھی ان کی جانچ پڑتال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :