خیبرایجنسی اورگلگت بلتستان میں سکیورٹی فورسز کے زمینی اورفضائی حملوں میں6 دہشت گردہلاک،2ٹھکانے تباہ

گلگت بلتستان کے علاقہ جگوٹ میں دودہشت گردگرفتار،اسلحہ،گولہ باروداورخودکش جیکٹ برآمد

پیر 22 اگست 2016 10:43

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء) خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زمینی اور فضائی کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ گلگت بلتستان کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران دو دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال ‘ نارے ناؤ اور ستارکلے میں آپریشن کیا جس میں چھ دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے دو خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے ۔ علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز نے گلگت بلتستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد گرفتار کئے جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود‘ خود کش جیکٹ برآمد ہوئیں۔ یہ آپریشن گلگت بلتستان میں جگلوٹ کے مقام پرخفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔ دہشت گرد ایک ایک کر کے ذریعے گولہ بارود گلگت بلتستان منتقل کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :