آصف زرداری سے بابر اعوان کی ملاقات، پانامہ لیکس، ٹی او آر اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اپوزیشن کے ٹی او آر موثر اور آئینی ہیں، پانامہ لیکس کی ہر صورت تحقیقات ہونی چاہئیں،،سابق صد ر

پیر 22 اگست 2016 10:49

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اگست۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں پانامہ لیکس، ٹی او آر اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سابق صدر آصف علی زرداری اور سینیٹر بابر اعوام کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں پانامہ لیکس اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، سینیٹر بابر اعوا ن نے آصف علی زرداری کو پانامہ لیکس پر اپوزیشن اور وکلاء کے مؤقف پر بریفنگ دی، اس موقف پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آر موثر اور آئینی ہیں، پانامہ لیکس کی ہر صورت تحقیقات ہونی چاہئیں،سابق صدر نے مزید کہا کہ نومبر 2016سے نومبر2017تک پیپلزپارٹی گولڈن جوبلی کا سال منائے گی، سینیٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ احتساب کے بغیر ملک چل سکتا ہے نہ حکومت، پانامہ لیکس کے معاملے پر سب کا احتساب ہونا چاہیے لیکن آغاز وزیراعظم نواز شریف سے ہونا چاہیے کیونکہ انکے بچوں کا براہ راست نام آرہا ہے