پاناما لیکس معاملے پر میں نے کسی کو ڈسمس یا بری نہیں کرنا ،ایازصادق

اعتزازاحسن سمیت اپوزیشن ارکان مجھ سے ملے تھے ، حکومت کو اپوزیشن کے مطالبات سے آگاہ کردیا ہ، فیصلہ حکومت اور اپوزیشن نے خود کرنا ہے میرے پاس آنے والے نااہلی کے ریفرنسز پر فیصلہ کرنے کے3راستے ہیں،میڈیا سے گفتگو

منگل 23 اگست 2016 11:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاناما لیکس معاملے پر میں نے کسی کو ڈسمس یا بری نہیں کرنا ، سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزازاحسن سمیت اپوزیشن ارکان مجھ سے ملے تھے ، حکومت کو اپوزیشن کے مطالبات سے آگاہ کردیا ہے، فیصلہ حکومت اور اپوزیشن نے خود کرنا ہے ، میرے پاس آنے والے نااہلی کے ریفرنسز پر فیصلہ کرنے کے3راستے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونو ں نے میرے پاس ریفرنسزز جمع کروا ئی ہیں لیکن ان میں قانونی اور تکنیکی مسائل بھی ہیں ،ریفرنسز پر میں نے فیصلہ کرناہے، ابھی تیاری کررہا ہوں ،اور اگر 30 دنوں تک فیصلہ نہیں کروں تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں ترقی و خوشخالی آئے گی جس سے بھارت کو تکلیف ہو رہی ہے،بھارت پہلے بھی سی پیک پررکاوٹیں کھڑی کرتارہاہے اور اب بھی کرے گا لیکن پھر بھی یہ منصوبہ بہت جلد مکمل کر لیں گے۔