نسی پیک منصوبے کی نگرانی کیلئے ڈرون استعمال کرنے پر غور

ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسی بھی دہشتگردی کے حملے کی صورت میں فوری ردعمل دیا جا سکے گا

منگل 23 اگست 2016 11:25

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2016ء ) پاک چین اقتصادی راہ دراری منصوبے کے لئے ڈرون استعمال کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ڈرون سے کسی بھی دہشتگردی کے حملے کی صورت میں فوری ردعمل دیا جاسکے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے منسلک روڈ ، ریلوے ٹریکس اور گیس پائپ لائنز کی نگرانی کے لئے ڈرون استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ،،، ڈرون سے کسی بھی دہشتگردی کے حملے کی صورت میں فوری ردعمل دیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈرون کے استعمال پر وزیر پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی وزیر اعظم سے مشاورت بھی ہوچکی ہے ، منصوبے کی منظوری کی صورت میں صرف اسی مقصد کے لئے علیحدہ سے ڈرون کی پیداوار شروع ہوجائیگی۔ اس وقت اقتصادی راہ داری منصوبے سے منسلک 210 منصوبوں پر تقریبا 8 ہزار چینی ورکرز کام کر رہے ہیں جن کی سیکیورٹی کے لئے 8 ہزار فوجی اہلکار ، 500 ایس ایس جی کمانڈوز اور پیرا ملٹری فورسز تعینات ہیں جبکہ دیگر منصوبوں پر کام شروع ہونے کے بعد مزید 7 ہزار چینی ورکز کی آمد بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 29 اگست کو اسلام آباد ایکسپو سینٹر میں سی پیک سے منسلک مختلف منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں توانائی ، انفراسٹرکچرز اور دیگر اہم منصوبوں سے متعلق بات چیت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :