ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستا ن کا الطاف حسین کے امریکا میں کارکنان سے حالیہ خطاب سے بھی اعلان لاتعلقی
سوشل میڈیا پر الطاف حسین کے آڈیو کلپس چل رہے ہیں، یہ تقریر کراچی میں کارکنان سے کیے گئے خطاب سے ملتی جلتی ہے، امید ہے اب ایسی کوئی تقریر اور بات نہیں ہوگی، عامر خان کی فاروق ستار اور نسرین جلیل کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 26 اگست 2016 10:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی پاکستان میں موجود رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کے امریکا میں کارکنان سے حالیہ خطاب میں اسرائیل سے مدد مانگنے اور پاک فوج سے لڑنے کے بیان سے بھی اعلان لاتعلقی کر دیا۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار اور نسرین جلیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر الطاف حسین کے آڈیو کلپس چل رہے ہیں، یہ تقریر کراچی میں کارکنان سے کیے گئے خطاب سے ملتی جلتی ہے۔
عامر خان نے مزید کہا کہ کراچی میں کی گئی تقریر سے ایم کیو ایم نے اعلان لا تعلقی کیا تھا، اسی طرح امریکا میں کی گئی تقریر سے بھی رابطہ کمیٹی پاکستان اعلان لاتعلقی کرتی ہے۔(جاری ہے)
اس نئے آڈیو کلپ کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما عامرخان نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ الطاف حسین کی یہ تقریر بھی 2 روز پرانی ہی ہے، امید ہے اب ایسی کوئی تقریر اور بات نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کی رابطہ کمیٹی الطاف حسین کے امریکا میں کارکنوں سے خطاب کے بیان سے بھی اعلان لاتعلقی کرتی ہے۔
عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کا اس بیان سے کوئی تعلق نہیں جبکہ پارٹی اس بیان کی مذمت کرتی ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش آڈیو کلپ میں مبینہ طور پر الطاف حسین نے کہا ہے کہ 'امریکا، اسرائیل ساتھ دے تو داعش، القاعدہ اور طالبان پیدا کرنے والی آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج سے خود لڑنے کے لیے جاوٴں گا'۔الطاف حسین نے امریکا اور برطانیہ میں مقیم کارکنان کو ہدایت کی کہ ہر کسی سے مدد مانگی جائے، اسرائیل، ایران، افغانستان، ہندوستان سے بات کی جائے کہ وہ ہماری مدد کریں۔برطانیہ میں مقیم متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'ہم سے غلطی اور گناہ ہوگیا، اے ہندووٴں! ہم اس سازش کو نہیں سمجھے جو انگریز نے بنائی تھی، ہم اس کا حصہ بن گئے اور جو اس کا حصہ نہیں بنے وہ عیش کر رہے ہیں'۔الطاف حسین نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر ندیم نصرت پر بھی زور دیا کہ وہ ’کھل کر بولیں‘۔اس موقع پر وہاں موجود افراد الطاف حسین کی تائید کرتے ہوئے یہ کہتے ہوئے سنائی دیئے کہ پاکستان کا تقسیم در تقسیم ہونا لکھ دیا گیا ہے، اس دوران انھوں نے 'لے کر رہیں گے آزادی' کے نعرے بھی لگائے۔خیال رہے کہ 22 اگست کو بھی الطاف حسین نے کراچی میں پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان مخالف نعرے لگوائے تھے جبکہ کارکنان کو مختلف ٹی وی چینلز پر حملوں کے لیے اکسایا تھا۔الطاف حسین کے اس خطاب کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماوں کی گرفتاریاں شروع ہوگئی تھیں جبکہ ایک روز بعد ہی کراچی میں موجود رابطہ کمیٹی کے فیصلے سے فاروق ستار نے الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیان سے اعلان لاتعلقی کردیا اور ایم کیو ایم کو پاکستان سے چلانے کے فیصلے کا اعلان کیامزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 26 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
وفاق خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے،پرویز خٹک
-
پاکستان دنیا کے ان چودہ ملکوں کی فہرست میں بھی شامل ہے جو جہاز اور آبدوزیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، بریگیڈئر وحید ممتاز
-
گزشتہ تین سالوں سے صوبائی حکومت کنٹینرپرناچ گانے اور قوم کو گمراہ کرنے کے ساتھ احتجاج میں مصروف نظرآرہی ہے،عابد شیر علی
-
حکومت کا کسانوں کو کھاد پر53ارب80کروڑ روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا
-
چینل کے دفترپر حملے کے ا لزام میں 2 خواتین گرفتار
-
لاہور ،پولیس نے 30سال قبل قتل کرکے روپوش ہونیوالے قاتل کا کھوج لگا لیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں سونے کی قیمتوں میں کمی کارحجان
-
کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک ،2 زخمی،حملہ آور گرفتار
-
”یہ سب میرے لئے مناسب نہ تھا“،لبنانی اداکارہ نے فحش فلموں میں کام کرنے سے توبہ کرلی
-
عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور، عہدے سے برطرف
-
عراق میں خودکش کار بم دھماکہ، پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک آٹھ زخمی
-
بھارت، ایمبولینس کے پیسے نہ تھے، شوہر بیوی کی لاش کندھے پر اٹھا کر 12کلومیٹر پیدل چلتا رہا
-
شامی خانہ جنگی: حکومتی فوج اور ’اسلامک اسٹیٹ‘ دونوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے، رپورٹ
-
جرمن فوج کا اپنے طیارے ترکی سے اردن یا قبرص منتقل کرنے پر غور
-
فلپائن میں مسلمان عسکریت پسندوں نے تاوان نہ ملنے پر یرغمالی کا سر قلم کر دیا
-
سلمان خان کے خلاف بات کرنے پر بھارتی ہیئر اسٹالسٹ کو قتل اور زیادتی کی دھمکیاں
-
کابل ۔مزار شریف میں بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک 14 دیگر زخمی
-
گوادر ، لیویز چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر دہشت گردوں کاراکٹ حملہ ،تحصیلدار سمیت7 لیویز اہلکار شہید، رسالدار میجر سمیت3 اہلکار زخمی
-
کراچی،مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے دفاترمسمارکرنے کاسلسلہ شروع
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا افغان صدر کو فون
-
افغان حکومت کو طالبان کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،سرتاج عزیز
-
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستا ن کا الطاف حسین کے امریکا میں کارکنان سے حالیہ خطاب سے بھی اعلان لاتعلقی
-
بھارت کو افغانستان سے مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے،پاکستان
-
سارک سیکرٹریز خزانہ کانفرنس، دوہرے ٹیکسوں کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل ، کسٹم کے معاملات کو آسان بنانے پر اتفاق
-
نوازشریف جب تک حساب نہیں دو گے پیچھا نہیں چھوڑیں گے، عمران خان
-
افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور بارڈر پر سخت سیکورٹی،بھارت نے افغانیوں کیلئے صحت بارے ویزہ شرط ختم کردی،قائمہ کمیٹی سیفران میں انکشاف
-
احتجاج اور دھرنا قصاص کے حصول کیلئے ہے، طاہرالقادری
-
جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ،عامر لیاقت حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.