احتجاج اور دھرنا قصاص کے حصول کیلئے ہے، طاہرالقادری

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون کا قصاص یہ حالت میں ہوگا، عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنے سے خطاب

جمعہ 26 اگست 2016 10:49

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنا قصاص کے حصول کیلئے ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون کا قصاص یہ حالت میں ہوگا،گزشتہ شب ویڈیو لنک کے ذریعے گوجرانوالہ میں عوامی تحریک کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کیلئے ملک بھر میں تاریخی احتجاج پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں،ماڈل ٹاؤن میں2سال قبل معصوم لوگوں کو قتل کیا گیا تھا جس میں14افراد شہید اور90زخمی ہوچکے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے ڈی آئی جی ایمرجنسی رانا عبدالجبار،ماڈل ٹاؤن کے ایس پی سلمان شاہ سمیت توقیر شاہ کو منصوبے کے تحت بچایا جارہا ہے،مذکورہ افسران واقعے کے ملزمان ہے،شہبازشریف توقیرشاہ کے ذریعے افسران کو پیغامات بھجوا رہے تھے،پنجاب حکومت نے ان افسران کو بڑے عہدوں سے نوازا جارہا ہے،کسی کو سوئٹزرلینڈ میں بغیر تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے پسماندگان کو خریدنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوگئی جبکہ ہمارے اوپر جعلی ایف آئی آر درج کی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 30اگست کو 25شہیدوں میں احتجاج اور دھرنے ہوں گے

متعلقہ عنوان :