ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت

مرکزی ملزم محسن علی فنگرپرنٹس ،آلہ قتل کے نشانات میچ کرگئے،ذرائع محسن علی سیدجنوری میں بیان ریکارڈکرواچکاہے،ایف آئی اے میں درج مقدمہ میں الطاف حسین بھی نامزدملزم،محسن علی کواسی لئے مانگ رہے ہیں ،برطانوی سکاٹ لینڈیارڈ

ہفتہ 27 اگست 2016 11:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء)ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت ،مرکزی ملزم محسن علی کے فنگرپرنٹس آلہ قتل کے نشانات سے میچ کرگئے ،محسن علی سیدجنوری2016ء میں اعترافی بیان ریکارڈکرواچکاہے ،ایف آئی اے میں درج مقدمہ میں الطاف حسین بھی نامزدملزم ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیوایم کے رہنماعمران فاروق کوچھ سال قبل 16ستمبر2010ء کولندن میں قتل کردیاگیاتھا،اوروزارت داخلہ کے ذرائع کاکہناہے کہ برطانوی سکاٹ لینڈیارڈقتل کے مرکزی ملزم محسن علی کواس لئے مانگ رہے ہیں کہ جائے وقوعہ سے صرف محسن علی کے شواہدملے تھے اورفنگرپرنٹس اورڈی این اے کے ذریعے ان کی تصدیق ہوئی تھی ،مرکزی ملزم محسن علی اوردیگرملزمان کامعاملہ کراوٴن پراسیکیوشن میں مقدمہ زیرسماعت ہے ،اورمحسن علی نے جنوری2016ء میں محسن علی اپنااعترافی بیان چکاہے ،ہٹانے کاٹاسک دیاگیاتھااورقتل کی پلاننگ لندن کے ایک ہوٹل میں بیٹھ کرتیارکی گئی تھی عمران کے آنے جانے کے راستوں کی نگرانی کرکے ہم نے مکمل منصوبہ بندی کی میں نے عمران فاروق کودبوچااورکاشف کامران نے چھریوں کے وارکرکے انہیں قتل کیااوراس کے بعدہم وہاں سے فرارہوگئے