اسلام آباد ،سندھ اوروفاق کا ایم کیوایم کیخلاف کارروائی پراتفاق

سندھ نے وفاق کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی

ہفتہ 27 اگست 2016 11:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء)سندھ اوروفاق نے ایم کیوایم کے خلاف کارروائی پراتفاق کرلیا،سندھ نے وفاق کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کاوزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے رابطہ ہوا،دونوں رہنماوٴں نے سندھ میں امن وامان خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی پراتفاق کرلیاہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرداخلہ کوامن خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی