پاکستانی فوج دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے بھرپور عزم اور طاقت رکھتی ہے، حسن روحانی
پاک ایران باہمی معاہدوں پر عمل درآمد سے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا ایرانی صدر کا پاکستانی سفیر آصف علی خان درانی سے ملاقات میں اظہار خیال
پیر 29 اگست 2016 11:06
تہران( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء )ایرا نی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کومزید بہتر بنانے کے مواقع میسر ائینگے۔تہران میں اتوار کو پاکستانی سفیر آصف علی خان درانی سے ان کے اسناد تقرری وصول کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ان معاہدوں پر عمل درآمد سے تہران اور اسلام آباد اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کے قابل ہو جائیں گے ۔
حسن روحانی نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کا کسی بھی اسلامی، اخلاقی یا انسانی اصولوں سے کوئی واسطہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کے خلاف جنگ ایک آسان کام نہیں ہے لیکن ہمیں پختہ یقین ہے کہ پاکستانی فوج اورسکیورٹی فورسز میں دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے بھرپور عزم اور طاقت موجود ہے ۔(جاری ہے)
ایران کے صدر حسن روحانی نے سرحدوں پر اور خطے میں سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ قریبی مشترکہ تعاون پر زور دیا ۔
انہوں نے پاکستانی اور ایرانی اقوام کے درمیان بہت سے مشترکہ ثقافتی اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی، علمی اور سائنسی شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ پر زور دیا۔نئے پاکستانی سفیر آصف علی خان درانی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کیلئے پاکستان کی مکمل آمادگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے اور اب بھی دونوں ممالک تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو سیاسی تعلقات کی سطح پر بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 29 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
سخت محنت اورفائٹ بیک باوجود ہارنے کاافسوس ہے، اظہرعلی
-
جان سینا کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ؟
-
پشاور سمیت صوبے بھر سے افغان مہاجرین نے افغانستان کے بجائے بیرون ممالک جانے کی کو شش شروع کر دی
-
وزیراعظم ،وزیراعلیٰ اورآئی جی سندھ محموعلی خان کے قتل کانوٹس لیں،خواجہ اظہارالحسن
-
عمران خان کاچودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ
-
پاکستان چیس ٹیم کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کوروکاجائے، گولڈ میڈلسٹ تنویر گیلانی
-
ہمیں اچھانہیں لگتاکہ کراچی کامیئرجیل میں ہو،سیدخورشیدشاہ
-
معصوم بچوں کے اغوا ء اور قتل کے بعد جسمانی اعضاء نکال کر بھارت سمگل کرنے والا سابق سرکاری افسر گرفتار
-
کے پی کے حکومت نے وزارت پٹرولیم سے تربیتی فنڈز کے اربوں روپے مانگ لئے
-
پاکستان میں قومی بچت اسکیموں میں منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کردیا گیا ، اطلاق یکم اگست سے ہوگا
-
پی آئی اے نے پہلا اے 320 طیارے کا سی چیک اپ مکمل کر لیا
-
عبدالستارایدھی پرفلم، کردارنصیر الدین شاہ ادا کرینگے
-
سلینا گومز کے کنسرٹ میں نامعلوم شخص کا کم عمر لڑکی پر جنسی حملہ
-
نخاتون سے شادی کے بغیر تعلقات امریکی فوجی جنرل عہدے سے برطرف
-
وینزویلا کا سونا تلاش کرنے والی کانکن کمپنیوں کے ساتھ 5.5 ارب ڈالر کا معاہدہ
-
اٹلی زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 291 ہوگئی
-
ہلیری کلنٹن کو ایف بی آئی کی جانب سے سکیورٹی امور پر بریفنگ
-
سعودی وزیر دفاع کا مختصر دورہ پاکستان، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں
-
متحدہ کے ایک اور رکن قومی اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شامل
-
وزیر اعظم کیخلاف آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے ،عمران خان
-
یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
ایم کیو ایم کا نائن زیرو نہیں کھولا جائیگا،سندھ حکومت نے مشاورت مکمل کرلی
-
مسئلہ کشمیرپربنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی فہرست مکمل نہیں تھی،ترجمان وزیراعظم
-
پاکستانی فوج دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے بھرپور عزم اور طاقت رکھتی ہے، حسن روحانی
-
کوئی طاقت باچا خان کے ایجنڈے کو ختم نہیں کر سکتی ،اسفند یار ولی
-
3ستمبر کو راولپنڈی میں ہونیوالا سا لمیت پاکستان مارچ فیصلہ کن ہو گا ،ڈاکٹر طاہر القادری
-
بھارتی سفارتکار کا 6ماہ سے پاکستان میں بغیر ویزہ قیام کا انکشاف
-
سی ڈی اے میں کرپشن کے39 میگا سکینڈلز کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں گم ہوگئی
-
عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیا ں برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
متحدہ قومی موومنٹ پرپابندی کے علاوہ اوربھی فیصلے ہوسکتے ہیں،شیخ رشید
-
قبائلی علاقوں سے فوج اگلے 4سے 5سال میں واپس بلالی جائے گی،سرتاج عزیز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.