بھارت پاکستانی ہائی کمشنرسے”ناپسندیدہ “شخصیت کاسلوک کررہا ہے،دفترخارجہ
عبدالباسط کو اب تک کسی بھی اعلیٰ بھارتی شخصیت سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،ترجمان
منگل 30 اگست 2016 11:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2016ء)بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط سے بھارتی حکام ”ناپسندیدہ شخصیت“کاسلوک کررہے ہیں اور انہیں اب تک بھارتی خارجہ امورکے وزیریاکسی بھی اوراعلیٰ بھارتی شخصیت سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔عبدالباسط کو فروری 2014ء میں بھارت میں پاکستان کاہائی کمشنرتعینات کیاگیاتھا،اس سے پہلے وہ جنوری میں پاکستان کے سفیرکے طورپرخدمات انجام دے رہے تھے۔
دفترخارجہ کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ بھارت کی خارجہ امورکی وزیرشسماسوراج نے پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی طرف سے باضابطہ ملاقاتوں کیلئے کی گئی بار بار درخواستوں کو درخور اعتنا نہیں سمجھا۔ ذرائع کے مطابق عبدالباسط کی عقابی شخصیت اورغیرضروری جارحانہ مزاج کے باعث بھارتی پالیسی ساز ان سے ملنے سے کتراتے ہیں ۔(جاری ہے)
عبدالباسط کسی بھی بھارتی اہم عہدیدارسے تعلقات بنانے میں بھی ناکام رہے ہیں ۔
پاک بھارت تعلقات کے تناظرمیں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرکے عہدے کوانتہائی اہم سفارتی ذمہ داری سمجھاجاتاہے ،اس سے پہلے بھارت میں شاندارکیرئیرکے حامل سفارتکاروں کو یہذمہ داری سونپی گئی جن میں جہانگیر اشرف قاضی، سلمان بشیر، ریاض کھوکھر اور عزیز اے خان جیسے لوگ شامل ہیں ۔جن کواعلیٰ پائے کی حامل شخصیات میں شامل کیاجاتاہے۔ذرائع نے کہاکہ بھارتی حکام نے کئی مقام پرپاکستان سے زبانی اورباضابطہ اپیل کی ہے کہ عبدالباسط کوتبدیل کردیاجائے،یہ بھی معلوم ہواہے کہ سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے کئی بارمعاملہ عبدالباسط سے اٹھایاہے اورانہیں سخت صورتحال کے دوران پرسکون رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع نے کہاکہ عبدالباسط اپنے سخت موٴقف کے باعث کئی مواقع پرسیکرٹری خارجہ سے الجھے بھی ہیں ۔دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریانے سیکرٹری خارجہ اورعبدالباسط کے درمیان اختلافات کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ اعزازچوہدری اوربھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرکے درمیان بہترین تعلقات ہیں ،تاہم انہوں نے اس بات پرتبصرہ کرنے سے انکارکردیاکہ عبدالباسط نے کبھی بھی بھارتی وزیرخارجہ یامودی انتظامیہ کے اعلیٰ افسرسے ملاقات نہیں کی ۔بھارت کے ایک عہدیدارنے نام شائع نہ کرنے کی درخواست پربتایاکہ جب بھی کوئی مسئلہ درپیش ہوتاہے ہم کوشش کرتے ہیں کہ پاکستانی ہائی کمشنرکونہ بلایاجائے ،بھارت نے پاکستان کے ساتھ 2014ء کوسیکرٹری سطح کے مذاکرات کواس ووقت منسوخ کردیاتھاجب عبدالباسط نے مذاکرات سے چندروزقبل آل پارٹیزحریت کانفرنس کے لیڈرشبیرشاہ سے ملاقات کی تھیمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 30 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعظم محمدنوازشریف کی ایک سال تنخواہ کاچیک بدست انجینئرامیرمقام نوازشریف کڈنی سنٹرسوات کے MSکے حوالے
-
امجد صابری قتل کیس میں انتہائی اہم پیش رفت
-
جہلم، این اے 63کے ضمنی انتخابات پر ڈی سی او نے مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا
-
نیب نے سندھ کے سابق وزیر داخلہ سہیل انور سیال کیخلاف کرپشن کے ذریعے ناجائز اثاثے بنانے اور ترقیاتی فنڈز میں خوردبرد کی تحقیقات شروع کردیں
-
کوئٹہ،ریسکیو1122اہلکاروں کی کام چھوڑہڑتال
-
سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈلائن کو یکسر نظر انداز کر دیا
-
روزانہ پانچ ہزارتک افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جارہے ہیں،عبدالقادربلوچ
-
این اے 110، خواجہ آصف کیخلاف انتخابی عذر داری کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آج ہوگی
-
امریکی وزیر خارجہ نئی دہلی میں بارش کے باعث ٹریفک جام میں پھنس گئے
-
فلپائن میں داعش کے حملے میں ایک افسر سمیت 12 فوجی اہلکار ہلاک ،5زخمی
-
چین میں نصف کلومیٹر طویل اوور ہیڈ پل کو حیرت انگیز طریقے سے 100 سے زائد بلڈوزرز کی مدد سے چند منٹوں میں گرا دیا گیا،ملبہ بھی دو دنوں میں صاف
-
یوسین بولٹ نے گائے کا گوشت کھا کر اولمپکس میں 9 طلائی کے تمغے جیتے،دلت لیڈر ادت راج
-
امریکی صدر اوباما ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے
-
فرانسیسی حکومت کا بنیادپرستوں کوڈی پورٹ کرنے کافیصلہ
-
بنگلہ دیشی انتہا پسند داعش سے رابطے میں ہیں، جان کیری
-
ملک میں بوڑھے افراد کی تعداد بڑھ گئی ، زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں ، جنوبی کوریا حکام کی شہریوں سے اپیل
-
چین دنیا بھر میں پاکستان کی عزت کا محافظ ہر مشکل وقت میں مدد کی ، نواز شریف
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ16 دہشت گردوں کی اپیلیں مسترد کردیں
-
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 40سے بڑھا کر 60فیصد کرنے ‘نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس پالیسی میں رواں سال 31دسمبرتک توسیع کی منظوری دیدی
-
کراچی، رینجرز نے 22 اگست کو ٹی وی چینلز پر حملوں میں ملوث ملزمان کا پتہ چلا لیا
-
3 ستمبر کو گو نواز گو ہو جائے گا، بادشاہت نے مسلمانوں کو تباہ کیا ،عمران خان
-
بھارت پاکستانی ہائی کمشنرسے”ناپسندیدہ “شخصیت کاسلوک کررہا ہے،دفترخارجہ
-
پاناما لیکس کی تحقیقات،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی
-
ہمارا مشترکہ مقصدپاکستان کی ترقی ہے،پرویز خٹک
-
مجھے ایم کیو ایم کا سربراہ لکھا جائے،فاروق ستار
-
عمران خان کا ڈاکٹر طاہر القادری کو فون ،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پانامہ لیکس معاملہ دبنے والا نہیں یہ معاملہ دب جائے گا ان کی بھول ہے، اعتزاز احسن
-
کراچی ،میئر اور ڈپٹی میئر کی حلف برداری کی تقریب کھٹائی میں پڑ گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری نہ ہوسکا ، متحدہ کا اظہار تشویش
-
اسلام آباد،پاکستان میں بغیرویزے رہنے والے بھارتی سفارتکارکامعاملہ پیچیدہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.