پاکستان نے ایم کیو ایم قائد کے خلاف برطانیہ کو باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا

ایم کیوایم سے منسلک شخص کی 22اگست کی تقریرکامتن مل گیا،سکاٹ لینڈ یارڈ تقریرکے ترجمہ اورمتن کاجائزہ لینے بعدپتہ چلے گا کسی قانون کی خلاف ورزی ہوئی یانہیں، چوہدری نثارکے ریفرنس کی تصدیق نہیں کرسکتے،ترجمان

بدھ 31 اگست 2016 10:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء) پاکستان نے ایم کیو ایم قائد کے خلاف برطانیہ کو باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا ریفرنس کے ساتھ پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر اور دیگر شواہد بھی بھیج دیے گئے، وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف برطانیہ کو باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا گیا ہے، ریفرنس میں الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر، لوگوں کو اشتعال دلانے اور دیگر ثبوت بھی فراہم کیے گیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ الطاف حسین نے برطانوی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی اور پاکستان میں لوگوں کو بدامنی اور اشتعال پر اکسایا، برطانیہ کے قوانین کے مطابق پاکستان میں لوگوں کو اشتعال دلانے اور بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب برطانوی تحقیقاتی ادارے سکاٹ لینڈیارڈنے کہاہے کہ ایم کیوایم سے منسلک شخص کی 22اگست کی تقریرکامتن مل گیا،تقریرکے ترجمہ اورمتن کاجائزہ لینے کے بعدپتہ چلے گاکہ کسی قانون کی خلاف ورزی ہوئی یانہیں ،چوہدری نثارکے ریفرنس کی تصدیق نہیں کرسکتے ۔اسکاٹ لینڈیارڈکے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ایم کیوایم سے منسلک شخص کی 22اگست کوہونے والی تقریرکامکمل متن مل گیاہے ۔

الطاف حسین کی تقریرکاترجمہ کروارہے ہیں ،تقریرکامکمل جائزہ لینے کے بعدپتہ چلے گاکہ کسی برطانوی قانون کی خلاف ورزی ہوئی یانہیں ہوئی اورتقریرکے جائزے کے بعدفیصلہ ہوگاکہ اس معاملے میں تحقیقات کی ضرورت ہے یانہیں ہے ۔ترجمان نے کہاہے کہ اس معاملے میں پاکستانی حکومت ہم سے رابطے میں ہے تاہم چوہدری نثارکی جانب سے کسی ریفرنس کی تصدیق نہیں کرسکتا