رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے عمر ان خان کی جانب سے دائر درخواست اعتراض لگاکر واپس کر دی

معاملے پر براہ راست سپریم کورٹ نہیں آیا جا سکتا ، درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، رجسٹرار آفس

بدھ 31 اگست 2016 10:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء) رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے عمر ان خان کی جانب سے دائر درخواست اعتراض لگاکر واپس کر دی جبکہ اعتراض لگاتے ہوئے رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ اس معاملے پر براہ راست سپریم کورٹ نہیں آیا جا سکتا ، درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔ یاد رہے کہ عمران خان نے نوازشریف کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں ر 29 اگست کو درخواست دائر کی تھی جس میں عمران خان کی جانب سے نواز شریف ، حسن نواز ، حسین نواز ، کیپٹن صفدر ،اسحاق ڈار اور مریم نواز کو فریق بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ عدالت نواز شریف، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کو نااہل قرار دے اور قوم کی لوٹی رقم اور بیرونی ممالک بنائی گئی جائیداد واپس لائی جائے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کی تحقیقات کیلئے کہا جائے تحریک انصاف نے درخواست میں وزیراعظم کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات بھی شامل کی تھی، عمر ان خان کی جانب سے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم، وزیر خزانہ کی بطور منی لانڈر شناخت ہوگئی ہے، وزیراعظم نے بچوں کے نام پر آف شور کمپنیاں بنائیں اورظاہر کیے بغیر دبئی میں اسٹیل ملز لگائی، وزیر اعظم نے اثاثوں کی غلط معلومات فراہم کیں، وزیراعظم ٹیکس ادائیگی میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :