انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ دینے کا حق ممکن قرار دیدیا، نادرا نے ووٹنگ سے متعلق کمیٹی کے تحفظات دور کر دیے

بدھ 31 اگست 2016 10:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء)انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ دینے کا حق ممکن قرار دیدیا نادرا نے ووٹنگ سے متعلق کمیٹی کے تحفظات دور کر دیے کمیٹی نے خصوصی سافٹ ویئر کا ٹینڈر طلب کر نے پر اتفاق کیاہے سافٹ وئیر کی تیاری کے بعد سمندرپار پاکستانیوں کی رجسٹریشن ہو گی ایک موبائل یا کمپیوٹر سے صرف ایک ووٹ کاسٹ ہو سکے گاانتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوئیر زاید حامد کی زیر صدارت منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوااجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون زاید حامد نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ دینے کا حق ممکن قرار دیدیا نادرا نے ووٹنگ سے متعلق کمیٹی کے تحفظات دور کر دیے ہیں اس سے قبل نادرا نے اس مرحلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اس مرحلے کے تحت سمندر پار پاکستانی نائیکوپ اور پاسپورٹ نمبر انٹرنیٹ کے ذریعہ رجسٹرڈ کروائیں گے اس عمل کے دوران ان سے چند سوالات کیے جائیں گے جس سے ان کا ووٹ متعلقہ حلقہ کو منتقل ہوجائے گااور خصوصی کوڈ جاری کیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی نے خصوصی سافٹ ویئر کا ٹینڈر طلب کر نے پر اتفاق کیاہے سافٹ وئیر کی تیاری کے بعد سمندرپار پاکستانیوں کی رجسٹریشن ہو گی ایک موبائل یا کمپیوٹر سے صرف ایک ووٹ کاسٹ ہو سکے گاانتخاب کے دن پہلے خفیہ کوڈ کا اندراج کرے گااس کے بعد مختلف سوالات پوچھے جائیں گے سوالات کے صحیح جواب کے بعد بیلٹ پیپر سامنے آئے گاسمندر پار پاکستانی اپنے پسندیدہ امیدوار کو صرف اپنے پہلے بتائے گئے فون سے ہی ووٹ کاسٹ کر سکئں سمندر پار پاکستانی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

۔شہزاد

متعلقہ عنوان :