حکومت کا آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی

جمعرات 1 ستمبر 2016 11:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء ) حکومت نے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ کابینہ نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر غور کیا اور اس بات کا فیصلہ کیا کہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم موصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی۔