ظلم کا نظام جب تک ہے غربت اور نا انصافی ختم نہیں ہوسکتی،عمران خان

چاہتا ہوں بچوں کو اچھی تعلیم ملے، نواز شریف احتساب کیلئے ایسے ادارے بنانے چاہئیں جوخودانکااحتساب کریں نہ کہ ایسے ادارے جوکہ ان کی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالیں یاانہیں کلین چٹ دیں،پشاورمیں صحت انصاف کارڈ کے اجراء کے حوالے سے تقریب سے خطاب

جمعرات 1 ستمبر 2016 11:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ ظلم کا نظام جب تک ہے غربت اور نا انصافی ختم نہیں ہوسکتی چاہتا ہوں کہ بچوں کو اچھی تعلیم ملے انہوں نے کہاکہ نواز شریف احتساب کیلئے ایسے ادارے بنانے چاہئیں جوخودانکااحتساب کریں نہ کہ ایسے ادارے جوکہ ان کی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالیں یاانہیں کلین چٹ دیں پشاورمیں صحت انصاف کارڈ کے اجراء کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہم نے کے پی کے میں صحت کا جو منصوبہ شروع کیا ہے وہ مثالی بنے گا اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ انصاف کارڈ صرف مستحق لوگوں کو دیئے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ علاج کی سہولتیں سب کو بلا تفریق فراہم کی جائیں ملک کے بااثر اور وسائل رکھنے والوں کو ملک کی فکر کرنے چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکی حکومت اس وقت صوبائی حکومت تحریک انصاف کے نظرئیے کے مطابق انسانی وسائل کی ترقی ،تعلیم صحت اور انصاف کے لئے جواقدامات اٹھارہی ہے یواین ڈی پی سمیت بین الاقوامی ادارے اس کے گواہی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت نے اختیارات کو اپنے پاس رکھنے کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے تقسیم کیاہے جوکہ قوموں کی زندگی میں اسی طرح آسانیاں پیداکی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ملک بھرمیں کسی بھی ہسپتال کو اس قابل نہیں بنایاجہاں وہ خوداپناعلاج کراسکے ۔معمولی چیک اپ کے لئے بھی انہیں لندن اور امریکہ کروڑوں خرچ کرکے جاناپرتاہے ۔

اپنی ماں کا علاج نہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر شوکت خانم ہسپتال قائم کیاجواس وقت لاہورکے بعد پشاورمیں بھی بلا تفریق مریضوں کی خدمت کررہاہے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت صوبے کی آدھی آبادی کو جوغربت کی چکی میں پس رہی ہے علاج کی سہولت صحت انصاف کارڈ کے ذریعے فراہم کرکے مثال قائم کررہی ہے ۔سرکاری ہسپتال ہمارے لئے بہت بڑاچیلنج ہے جس پر اب قابوپالیاگیاہے ۔

تعلیمی اداروں میں بہتری لائی جارہی ہے اور اس سال34ہزار نجی سکولوں کے طالبعلموں نے سرکاری سکولوں میں داخلہ لیاہے ۔عمران خان نے کہاکہ ملکی نظام میں بہتری کے لئے دوچیزیں انتہائی ضروری ہیں۔ جب انسانوں پر پیسہ خرچ کیاجائے اور اداروں کو استحکام بخشاجائے علاج ،تعلیم اور انصاف کی عدم فراہمی سے معاشرے ٹوٹ جاتے ہیں اور وہ معاشرے دوسری اقوام میں ناکامی سے دوچارہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تین ستمبرکولاہورمیں ایک بہت بڑی ریلی کاانعقادکیاجائیگاجس میں وزیراعظم نوازشریف پر دباؤڈالا جائیگا کہ احتساب اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ادارے بنائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :