بھارت کیساتھ کشمیر کے نقطہ کے بغیر مذاکرت نہیں کئے جائیں گے، پاکستان
بھارت اورامریکا کے درمیان دفاعی معاہدے سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع نہیں ہونی چاہیے،افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے،ترجمان دفتر خارجہ وزیر اعظم رواں ماہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کے مسئلہ کو اٹھائیں گے ،نفیس زکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
جمعہ 2 ستمبر 2016 11:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء)پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن کشمیر کے نقطہ کے بغیر مذاکرات نہیں کیے جائیں گے، پاکستان کو کسی بھی قسم کی پیشگی شرائط قبول نہیں، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خط کا جواب دے کر کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کرانے سراہتے ہوئے اقوام متحدہ کو کشمیر کے حوالے سے قرارداد پر عملدار کرنے کا مطالبہ کیا ہے، بھارت اورامریکا کے درمیان دفاعی معاہدے کو خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع نہیں ہونی چاہیے، افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، اس بات کا اظہار دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے دفتر خارجہ میں میڈیا کو ہفتے وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے ہمیشہ کی طرح تیار ہے، ان میں کوششوں کے نتیجہ میں پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اپنے بھارتی ہم منصب کو کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات کی دعوت دی لیکن بھارت کی جانب سے مذاکرات پیشگی قرائط رکھے جو کہ پاکستان کو قبول نہیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کو مذاکرات شامل کیے بغیر بھارت کے ساتھ مذاکرات نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جان کی مون کو جو خط لکھ کر کہا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے وزیراعظم کے خط کے جواب میں اقوام متحدہ ی جانب سے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات میں سہولت کار کے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، وزیراعظم کی جانب سے اقوام متحدہ سے سیکریٹری جنرل کو دوبارہ خط لکھ کر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ سب سے پرانے مسائل مین شامل ہے، اس وقت تک بھارت نے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ہے اور اس سے بھی زائد کو زخمی کیا ہے، ترجمان نے کہا کہ جولائی کے مہینے سے مزاحمت میں ہزاروں کو زخمی 570کو پیلٹ گن کے ذریعے آنکھیں متاثر ہوئی ہیں اور 90سے زائد کو شہید کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان رواں ماہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کے مسئلہ کو اتھائے گا، وزیراعظم کی جس ملک کے بھی سربراہ سے ملاقات ہوئی ان کے ساتھ اور سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات ہوئے تو ان کے ساتھ بھی اس مسئلہ کو اٹھایا جائے گا،چمن کے مقام پر پاک افغان سرحد پر گیٹ کھول دیا گیا ہے دونوں ممالک کے اہلکاروں کی چمن گیٹ پر ملاقات میں طے کیا گیا ہے کہ پر مہینے ملاقات کی جائے گی تاکہ جو مسائل پیش آرے ہیں انہیں حل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کوشش کر رہا ہے، ہارٹ آف ایشیا اور کیو سی جی کے ذریعے پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کوشش کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ قابل میں حالیہ دھماکے میں افغانستان کی جانب سے جو فوم نمبر پاکستان کو مہیا کئے گئے تے وہ افغانستان کی فون کمپنی کے تھے، اس باوجود پاکستان کی جانب سے سرحد کا علاقوں میں افغان صدر اور پاکستان کے آرمی چیف کے درمیان فون پر رابطہ کے بعد کومبنگ آپریشن کیا گیا، نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت اور آمریکا کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ اس معاہدے سے جنوبی ایشیاء کے خطے میں پتھیاروں کی دوڑ شروع نہ ہو، انہوں نے کہا کہ بھارت، افغانستان اور آمریکا کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کیا نقطہ ہوں اس وجہ سے کجھ نہیں کہہ سکتا، ترجمان کی جانب سے بھارت کی جانب سے بلوچی زبان میں ریڈیو سروس شروع کرنے پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے بھارت دنیا کی توجہ کشمیر کے مسئلہ سے ہٹانا چاہتا ہے اور اس طرح کی بھارتی کوششیں ناکام ہونگی۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 2 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
دشمن کی چالوں سے ہم بخوبی آگاہ ہیں، مودی ہو یا ’را‘ کوئی بھی ملکی مفادات کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ، جنرل راحیل شریف
-
بلوچستان کی خوشحالی ہماری منزل ہے، خواب پورے ہونے کا وقت آچکا،نوازشریف
-
پنجاب میں رینجرز کو اختیارات کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے ،عاصم سلیم باجوہ
-
بھارت کیساتھ کشمیر کے نقطہ کے بغیر مذاکرت نہیں کئے جائیں گے، پاکستان
-
وفاقی ادارہ شماریات نے ملک بھر میں مرحلہ وار مردم شماری کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی
-
ایم کیو ایم نے پارٹی آئین سے الطاف حسین کا نام نکال دیا
-
ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو الگ نہیں کیا جا سکتا، واسع جلیل
-
ہماری خواہش ہے پاک بھارت مذاکرات کا دوبارہ شروع ہو ں ، بھارت نے مذاکرات کا راستہ خود بند کر رکھا ہے، اعزاز چوہدری
-
رحم کی اپیل پر انڈونیشیا میں قید پاکستانی کی پھانسی ملتوی کی گئی،وزارت خارجہ کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
-
سعودی عرب میں بعض پاکستانی مزدوری کی بجائے لیڈری کرکے اپنے ہی پاکستانیوں کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں ،صدر الدین راشدی
-
سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا ایف بی آر کے گردشی قرضوں بارے کمیٹی کو مسلسل جواب نہ دینے کامعاملہ ایوان میں لے جانے کا فیصلہ
-
پاکستان اقوام متحدہ کو جتنے خط لکھے مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال تبدیل نہیں ہو سکتی ہے،بھارت
-
ایرانی فورسز کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی، 20مارٹر گولے فائر کیے
-
ایم کیو ایم کوسیاسی جماعت نہیں مانتا اگر ایم کیو ایم الطاف حسین سے الگ نہ ہو تو اس پر پابندی لگا دینی چاہیے، عمران خان
-
فاروق ستار کی پریس کانفرنس، خواجہ اظہارفون سنتے،نوٹس لیتے رہے
-
برٹش ایئر ویز کا ایران کے دارالحکومت تہران تک براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
-
برطانوی عوام کی اکثریت برقعے پر پابندی کے حق میں، عوامی جائزہ
-
میرے 15 لاکھ روپے کہاں گئے، مودی سے سوال
-
بھارت : بھارت کا جنگی جنون برقرار
-
بھارت،ایک سال میں جنسی زیادتی کے 34 ہزار 600 واقعات
-
فرانس: کوکا کولا کی فیکٹری سے اربوں روپے مالیت کی کوکین برآمد
-
سنگاپور میں 13 بھارتی شہری زیکاوائرس کا شکار ہو گئے
-
آسٹریلیا ، دہشتگرد گروپوں کی حمائت کرنے والے ایک شخص کو 8 سال سزائے قید سنا دی گئی
-
کیوبا اور امریکہ کے درمیان نصف صدی بعد باقاعدہ فضائی روابط دوبارہ بحال ہو گئے
-
صدر مملکت ممنون حسین نے ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2016ء جاری کر دیا،فوری طور پر نافذ العمل ہو گا
-
ایم کیو ایم پاکستان کا نیا پارٹی پرچم تیار،بانی متحدہ کا نام ہٹادیا گیا
-
وزیر اعظم بننے کا کوئی شوق نہیں لیکن کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،عمران خا ن
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں صارفین سے 100 ارب وصول کئے،خورشید شاہ
-
سیم سنز گروپ نے مالم جبہ سکائی ریزارٹ میں تبادہ شدہ چیئر لفٹ کو دوبارہ تعمیر کردیا ،عمران خان نے افتتاح کیا
-
معروف سٹیج پروڈیوسر اور الفلاح تھیٹر کے چیئرمین ارشد چودھری کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
-
حیرت انگیز مہم” ایک روپیہ فار پاکستان“ کی تیاریاں مکمل، عید کے بعد افتتاح ہوگا ،راوٴ عثمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.