ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو الگ نہیں کیا جا سکتا، واسع جلیل

الطاف حسین ہی قائد ہیں، مائنس ون کو قبول نہیں کریں گے،ٹویٹ

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:22

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء)ایم کیو ایم لندن کے راہنما واسع جلیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو الگ نہیں کیا جا سکتا،الطاف حسین ہی قائد ہیں، مائنس ون کو قبول نہیں کریں گے، ٹویٹر پر اپنے پیغام میں واسع جلیل نے کہا کہ بانی تحریک الطاف حسین ہی قائد تحریک اور ایم کیو ایم کے قائد ہیں، ہمیں کوئی مائنس ون قبول نہیں ایم کیو ایم اور الطاف حسین ایک ہی ہیں، انہیں ایک دوسرے سے علحیدہ نہیں کیا جا سکتا، ایم کیو ایم کے خلاف اسمبلی میں قرارداد منظور نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی اسمبلی میں کسی ایسی قرارداد کو قبول کریں گے۔