ایم کیو ایم کوسیاسی جماعت نہیں مانتا اگر ایم کیو ایم الطاف حسین سے الگ نہ ہو تو اس پر پابندی لگا دینی چاہیے، عمران خان
الطاف حسین کے خلاف کاروائی کے لئے نوازشریف کے ساتھ ہوں ، پنجاب پولیس (ن) لیگ کا مسلح ونگ ہے ، پنجاب پولیس کا ایک ایس پی (ن) لیگ کے لئے ووٹ مانگتا رہا ، پانامہ لیکس پر حکومت کے احتساب کے لئے پوری اپوزیشن ایک ساتھ کھڑی ہے ، حکومت کی کرپشن کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک ساتھ کھڑی ہیں ، 3 ستمبر کو لاہور والے بھی ہماری کرپشن کے خلاف احتجاجی ریلی کے لئے بھرپور طریقے سے نکلیں گے ، پاکستان کی ایلیٹ کلاس ملک کو لوٹ رہی ہے اور پیسہ ملک سے باہر منتقل کر رہے ہیں ، یہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعہ 2 ستمبر 2016 11:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں ایم کیو ایم کوسیاسی جماعت نہیں مانتا اگر ایم کیو ایم الطاف حسین سے الگ نہ ہو تو اس پر پابندی لگا دینی چاہیے، الطاف حسین کے خلاف کاروائی کے لئے نوازشریف کے ساتھ ہوں ، پنجاب پولیس (ن) لیگ کا مسلح ونگ ہے ، پنجاب پولیس کا ایک ایس پی (ن) لیگ کے لئے ووٹ مانگتا رہا ، پانامہ لیکس پر حکومت کے احتساب کے لئے پوری اپوزیشن ایک ساتھ کھڑی ہے ۔
وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کو سیاسی جماعت نہیں مانتا ، ایم کیو ایم اگر الطاف حسین سے الگ نہ ہو تو اس پر پابندی لگنی چاہیے ۔ عمران خان نے کہا کہ الطاف حسین پر کاروائی کے لئے نوازشریف کے ساتھ ہوں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس مسلم لیگ (ن) کا مسلح ونگ ہے ، پنجاب پولیس کا ایک ایس پی (ن) لیگ کے لئے ووٹ مانگتا رہا ، اخلاقی طور پر پانامہ لیکس سامنے آنے پر نوازشریف کو استعفیٰ دینا چاہیے تھا مگر وہ جانتے ہیں اگر وہ اقتدار سے الگ ہو گئے تو سیدھا جیل میں آئیں گے ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت کی کرپشن کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک ساتھ کھڑی ہیں اور 3 ستمبر کو لاہور والے بھی ہماری کرپشن کے خلاف احتجاجی ریلی کے لئے بھرپور طریقے سے نکلیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے ایلیٹ کلاس ملک کو لوٹ رہی ہے اور پیسہ ملک سے باہر منتقل کر رہے ہیں ، یہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اگر ان پر پیسہ انویسٹ کیا جائے تو وہ خود ہی ملک کو اوپر اٹھا دیں گے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نوازشریف نے تمام ادارے اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لئے تباہ کر دیئے ہیں ۔ نیب بھی آزاد نہیں ہے ، عدالتیں بھی آزاد نہیں ہیں ، ہم کیا کریں ، ہمیں بھی تو کہیں سے انصاف چاہیے ۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے نوازشریف نے ہماری ٹی اوآرزکے ساتھ اتفاق نہیں یا اب ہمارے پاس انصاف لینے کے لئے سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے احتجاج سے نجات حاصل کرنے کے لئے نوازشریف کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ ہمارے ٹی او آرز کیساتھ اتفاق کر لیں یا پھر استعفیٰ دے کر گھر چلا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تین تاریخ کوحکومت کے خلاف زبردست احتجاج کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل اسی دن عوام کے سامنے پیش کروں گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 2 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
دشمن کی چالوں سے ہم بخوبی آگاہ ہیں، مودی ہو یا ’را‘ کوئی بھی ملکی مفادات کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ، جنرل راحیل شریف
-
بلوچستان کی خوشحالی ہماری منزل ہے، خواب پورے ہونے کا وقت آچکا،نوازشریف
-
پنجاب میں رینجرز کو اختیارات کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے ،عاصم سلیم باجوہ
-
بھارت کیساتھ کشمیر کے نقطہ کے بغیر مذاکرت نہیں کئے جائیں گے، پاکستان
-
وفاقی ادارہ شماریات نے ملک بھر میں مرحلہ وار مردم شماری کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی
-
ایم کیو ایم نے پارٹی آئین سے الطاف حسین کا نام نکال دیا
-
ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو الگ نہیں کیا جا سکتا، واسع جلیل
-
ہماری خواہش ہے پاک بھارت مذاکرات کا دوبارہ شروع ہو ں ، بھارت نے مذاکرات کا راستہ خود بند کر رکھا ہے، اعزاز چوہدری
-
رحم کی اپیل پر انڈونیشیا میں قید پاکستانی کی پھانسی ملتوی کی گئی،وزارت خارجہ کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
-
سعودی عرب میں بعض پاکستانی مزدوری کی بجائے لیڈری کرکے اپنے ہی پاکستانیوں کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں ،صدر الدین راشدی
-
سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا ایف بی آر کے گردشی قرضوں بارے کمیٹی کو مسلسل جواب نہ دینے کامعاملہ ایوان میں لے جانے کا فیصلہ
-
پاکستان اقوام متحدہ کو جتنے خط لکھے مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال تبدیل نہیں ہو سکتی ہے،بھارت
-
ایرانی فورسز کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی، 20مارٹر گولے فائر کیے
-
ایم کیو ایم کوسیاسی جماعت نہیں مانتا اگر ایم کیو ایم الطاف حسین سے الگ نہ ہو تو اس پر پابندی لگا دینی چاہیے، عمران خان
-
فاروق ستار کی پریس کانفرنس، خواجہ اظہارفون سنتے،نوٹس لیتے رہے
-
برٹش ایئر ویز کا ایران کے دارالحکومت تہران تک براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
-
برطانوی عوام کی اکثریت برقعے پر پابندی کے حق میں، عوامی جائزہ
-
میرے 15 لاکھ روپے کہاں گئے، مودی سے سوال
-
بھارت : بھارت کا جنگی جنون برقرار
-
بھارت،ایک سال میں جنسی زیادتی کے 34 ہزار 600 واقعات
-
فرانس: کوکا کولا کی فیکٹری سے اربوں روپے مالیت کی کوکین برآمد
-
سنگاپور میں 13 بھارتی شہری زیکاوائرس کا شکار ہو گئے
-
آسٹریلیا ، دہشتگرد گروپوں کی حمائت کرنے والے ایک شخص کو 8 سال سزائے قید سنا دی گئی
-
کیوبا اور امریکہ کے درمیان نصف صدی بعد باقاعدہ فضائی روابط دوبارہ بحال ہو گئے
-
صدر مملکت ممنون حسین نے ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2016ء جاری کر دیا،فوری طور پر نافذ العمل ہو گا
-
ایم کیو ایم پاکستان کا نیا پارٹی پرچم تیار،بانی متحدہ کا نام ہٹادیا گیا
-
وزیر اعظم بننے کا کوئی شوق نہیں لیکن کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،عمران خا ن
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں صارفین سے 100 ارب وصول کئے،خورشید شاہ
-
سیم سنز گروپ نے مالم جبہ سکائی ریزارٹ میں تبادہ شدہ چیئر لفٹ کو دوبارہ تعمیر کردیا ،عمران خان نے افتتاح کیا
-
معروف سٹیج پروڈیوسر اور الفلاح تھیٹر کے چیئرمین ارشد چودھری کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
-
حیرت انگیز مہم” ایک روپیہ فار پاکستان“ کی تیاریاں مکمل، عید کے بعد افتتاح ہوگا ،راوٴ عثمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.