آج پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، 2018 میں بھی ہماری کامیابی ہو گی،نوازشریف

2018ء میں لوڈشیڈنگ مکمل طو رپر ختم ہوجائے گی ہماری حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو عوام نے ثابت کر دیا ان کا اقتدار میں آنے کا وقت نکل گیا ہے عالمی برادری ہماری ترقی کو تسلیم کر لیا ہے،گوادر ہماری حکومت کی توجہ کا مرکز چکا ہے، پچھلے 3 سالوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں، ترقی کی رفتار یہی رہی تو غربت، بھوک افلاس، بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا،وزیر اعظم کا کالا شاہ کاکو ، فیروز والا مرید کے میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:26

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے،ہم اقتدار کو اقدار سمجھ کر عوام کی خدمت اور سیاست کو عبادت سمجھ کرر ہے ہیں، 2018 میں بھی ہماری کامیابی ہو گی ہماری حکومت کے خلاف ریلیاں، لانگ مارچ اور پتہ نہیں کیا کیا کرنے والوں کو عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا اقتدار میں آنے کا وقت نکل گیا ہے،گوادر ہماری حکومت کی توجہ کا مرکز چکا ہے، گوادر بہترین پورٹ بنے گی اور وہ ہمارا فخر ہے۔

پچھلے 3 سالوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں،اگر ترقی کی سیپڈ یہی رہی تو غربت، بھوک افلاس، بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا۔ہم عوام کی خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں۔ان کے لئے نئے سکول کالجزز اور ٹیکنیکل ادارے بنا رہے ہیں جبکہ عوام کی صحت کیلئے ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد بیڈ پر مشتمل 40ہسپتال بنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین، رانا افضال حسین ایم این اے،پیر اشرف رسول ایم پی اے،عارف خان خان سندھیلہ ایم پی اے کے ہمراہ ایسٹرن بائی پاس کالا شاہ کاکو ، فیروز والا مرید کے موٹر وے کے افتتاح کے بعد ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے صرف کالاشاہ کاکو کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کو دیکھنا ہے۔ آج پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ میں آج یہاں کالاشاہ کاکو پر نہ صرف ایسٹرن بائی پاس کا اعلان کرنے آیا ہوں بلکہ اس منصوبے پر کام شروع کروانے کے لئے آیا ہوں۔ یہ سب کالاشاہ کاکو بھائیوں اور بزرگوں قربان ہے۔ یہ سب کالا شاہ کاکو کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کالا شاہ کاکو بدوملہی روڈ سکیم، پنڈی داس کے مقام پر لاہور، اسلام آباد موٹروے انٹرچینج شیر شاہ سوری روڈ، بیگم کوٹ روڈ سے مرید کے روڈ اور امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور برج منصوبوں کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کہا کہ آج کامنصوبہ پاکستان کیترقی ایجنڈے کا حصہ ہے آج یہاں ہوں تو کل گوادر، کولہو اور بس میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد بلوچستان بھی پاکستان کے دوسرے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے مقابلے میں آئے گا اور ان شہروں سے آگے نکل جائے گا۔گوادر اس قوم کی پہچان بنے گا اور فخر کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نظر ہر شعبہ پر ہے اور گزشتہ تین سالوں کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے ہم پورے ملک کے مفادات دیکھ رہے ہیں جس سے ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور خوشحالی بڑھے گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت پورے پاکستان میں 40نئے ہسپتال بنانے جارہی ہے۔ جس میں 10ہزار بستر ہونگے اور عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں مہیا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹی باتیں نہیں کرتے۔ الزام تراشی تہمت بازی نہیں کرتے۔ ہمیشہ سچ بولتے ہیں عوام کی خدمت ہمارا بنیادی فرض ہے ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں۔ آج بجلی کے کارخانے تیزی سے لگائے جارہے ہیں تین سال پہلے لوڈشیڈنگ کے خلاف جو جگہ جگہ مظاہرہے کیے جاتے تھے آج وہ مظاہرے نہیں ہورہے۔

لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔2018ء میں یہ لوڈشیڈنگ مکمل طو رپر ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے یہ کارخانے کراچی سندھ، پنجاب، کے پی کے، آزاد کشمیر، گلگت، بلتستان میں لگائے جارہے ہیں۔ میاں نوازشریف نے کہاکہ پنڈی کا ایک سیاستدان جس سے آپ پوری طرح واقف ہیں۔ حکومت کے خاتمے کی بار بار تاریخیں اور مہینے دیتا رہتا ہے۔ یہ سیاستدان حکومت کے خاتمے کے بارے میں طوطے کی طرفال نکالتا رہا۔

لیکن حکومت کا ڈیڑھ سال باقی رہ گیا ہے۔حکومت یہ عرصہ پورا کرے گی اور 5سال کے لئے اپنی خدمت اور عوام کی حمایت سے دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سیاستدان جو ہماری حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی کوشش کررہے ہیں ان کے بارے میں بعض لوگ کہتے ہیں کہ عوام انکو اکٹھا دیکھنا چاہتی ہے۔ میں کہتا ہوں کہ عوام آپ کو اچھی طرح جانتی ہے 2013ء کا وقت اب آپ کو نہیں ملے گا۔

کیونکہ عوام ملک میں ترقی خوشحالی چاہتے ہیں اور لاقانونیت بے روزگاری سے نجات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالاشاہ کاکو کے لوگ اب ایسٹرن بائی پاس سے سیدھا لاہور پہنچیں گے اس منصوبے پر24ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹرن بائی پاس کوئی چھوٹی سڑک نہیں ہوگی بلکہ یہ 6لین پر 2رویہ سڑک ہوگی جبکہ امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک پر جوفلائی اوور برج بنایا جائے گا وہ لمبا برج ہوگا جی روڈ کی تمام ٹریفک اس پل کے ذریعے سیدھا لاہور پہنچے گا اور آئندہ میں جب بھی کالاشاہ کاکو آؤں گا تو عوام کے لئے اور نئے تحفے تحائف لے کر آؤں گا۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم اقتدار کو اقدار سمجھ کر عوام کی خدمت اور سیاست کو عبادت سمجھ کرر ہے ہیں۔ ہمارا شیوا جھوٹ، تہمت اور الزام تراشی نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں بھی ہماری کامیابی ہو گی ہماری حکومت کے خلاف ریلیاں، لانگ مارچ اور پتہ نہیں کیا کیا کرنے والوں کو عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا اقتدار میں آنے کا وقت نکل گیا ہے۔

ہم جگہ جگہ موٹر وے، نیشنل ہائی وے، جی ٹی روڈ بنا رہے ہیں مگر ہمارے مخالفین جگہ جگہ دھرنے، ریلیاں اور کینٹنر رکھ کر ملکی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ سیاست دان وہ ہوتا ہے جس کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہو۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری ہماری ترقی کو تسلیم کر لیا ہے۔ کراچی، سندھ کے پی کے، پنجاب کے مختلف علاقوں میں بجلی پیدا کرنے کے نئے کارخانے لگ رہے ہیں۔

2018میں بجلی بحران کا خاتمہ ہو گا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، نے کہا کہ دہشت گرد ملک آخری سانسیں لینے کیلئے مجبور ہو چکے ہیں موجودہ حکومت کی دہشت کردی کے خلاف کاروائیوں کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی، جبکہ امریکہ، یورپ، مڈل ایسٹ اور دیگر ممالک دہشت گردی کی لپٹ میں ہیں یہ بیماری پوری دنیا کی بیماری بن چکی ہے، اکا دکا دہشت گرد بچ گیا ہے جن کو بہت جلدکیفر کردار تک پہنچا دیا جائے گا۔

دھرنوں اور ریلیوں کی سیاست کو عبور کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں کامیابی کی منازل طے کر رہی ہے۔ اور ملک معاشی ترقی کر رہا ہے نواز شریف کو قوم معمار پاکستان کے نام سے یاد رکھے گی ہمیں مسٹر لی اور مہاتیر کی مثالیں دی جاتیں ہیں جو 20 سے 30 سال اقتدار میں رہے مگر ہمارے وزیر اعظم نے اپنی بہترین حکمت عملی اور عقل کے بل بوتے پر چند سالوں میں لوگوں کو خوشحالی ، ترقی دینے کے علاوہ ملک کو مستحکم اور مضبوط کیا۔ملک اندرونی اور بیرونی شازشوں کا شکار ہے عوان اور موجودہ حکومتان سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ 2018 میں باوقار اور مظبوط پاکستان سامنے آئے گا۔