آرمی چیف کی عمران خان ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقاتیں ، مردان میں چوتھے خود کش حملے پر تشویش کا اظہار

ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان ،آپریشن ضرب عضب اور افغان بارڈر مینجمنٹ پربھی بات ہوئی ،پرویز خٹک

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:27

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2016ء ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان سے پنجاب ریجنل سنٹر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے مردان میں چوتھے خود کش حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ جمعہ کو وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے آرمی چیف سے پنجاب ریجنل سنٹر نوشہرہ میں ملاقات کی اور مردان میں چوتھے خود کش حملے پر تشویش کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان ،آپریشن ضرب عضب اور افغان بارڈر مینجمنٹ پربھی بات ہوئی ۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ملاقات ہوئی، جس میں مردان میں ہونے والے دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چیئرمین تحریک انصاف کی ملاقات مردان میں ہیلی پیڈ پر ہوئی، آرمی چیف اور عمران خان کی ملاقات5سے 6منٹ جاری رہی، جس میں عمران خان نے کہا کہ مردان میں دہشتگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔