پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے صحیح طرح پیش نہیں کیا جارہا ،عمران خان

فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے جو پاکستان کا پیغام دنیا تک پہنچائے دہشتگرد ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، فاٹا میں فوری طور پر لوکل گورنمنٹ بنانے کی ضرورت ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمدرآمد نہیں ہو رہا ہے، میڈیا سے گفتگو چیئرمین پی ٹی آئی کی مردان دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:27

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے صحیح طرح پیش نہیں کیا جارہا ہے، ایک فل ٹائم وزیر خارجہ کی ضرورت ہے جو پاکستان کا پیغام دنیا تک پہنچائے، دہشتگرد ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، فاٹا میں فوری طور پر لوکل گورنمنٹ بنانے کی ضرورت ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمدرآمد نہیں ہو رہا ہے، تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مردان کا دورہ کیا اور مردان دھماکے میں زخمی ہونے والے کی عیادت کی، عیادت کے بعد عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، دہشتگرد ملک میں انتشار پھیلاتے ہیں، پولیس اہلکار اگر حملہ آور کو نہ روکتا تو بڑا نقصان ہونا تھا، انہوں نے کہا کہ فاٹا میں فوری لوکل گورنمنٹ بنانے کی ضرورت ہے، فاٹا ریفامز ضروری ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کا موقف دنیا میں صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا جا رہا ہے، ملک کو وزیر خارجہ کی ضرورت ہے جو فل ٹائم پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے پیش کرے، انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پارلیمانی کمیٹی کچھ نہیں کر سکتی پارلیمانی کمیٹی صرف عوام کا پیسہ ضائع کر ے گی، عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف سے ملکر آ رہا ہوں ان سے ملاقات ہیلی پیڈ پر ہوئی ۔