مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پیرس میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کا احتجاجی مظاھرہ ، خالصہ تحریک کے سکھوں کی بھی شرکت

بھارتی سفارتخانے کا احتجاجی خط وصول کرنے سے انکار مظاہرین کو سفارتخانے سے دور رکھا جائے،فر انسیسی پولیس سے درخواست

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:31

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2016ء )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے کی جانیوالی جارحیت، ظلم وستم اور بربریت کے خلاف پیرس میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا احتجاجی مظاھرہ۔بھارتی سفارتخانے نے احتجاجی خط وصول کرنے سے انکار کیا اور فر انسیسی پولیس سے درخواست کی کہ مظاہرین کو سفارتخانے سے دور رکھا جائے۔

اس مظاھرے میں خالصہ تحریک کے سکھوں نے بھی شرکت کی اور بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے نعرے لگائے۔تفصیلات کے مطابق انڈین سفارت خانہ پیرس کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے کی جانیوالی جارحیت، ظلم وستم اور بربریت کے خلاف پیرس میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا احتجاجی مظاھرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں پاکستانی کشمیری اور سکھوں سمیت تمام نمائندہ تنظیموں نے شرکت کی ،اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف نعرے بازی کی۔

بھارتی سفارتخانے نے احتجاجی خط وصول کرنے سے انکار کیا اور فرنچ پولیس سے درخواست کی کہ مظاہرین کو سفارتخانے سے دور رکھا جائے۔اس مظاھرے میں خالصہ تحریک کے سکھوں نے بھی شرکت کی اور بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے نعرے لگائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ انڈیا مقبو ضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والا ظلم فی الفور بند کرے۔

اور کشمیر کو آزاد کرے۔اقوام متحدہ کشمیریوں پر ظلم بند کروائے۔انڈیا ایشا ء کا سب سے بڑا دہشت گر د ملک ہے ،جس نے اپنی بندوقوں کو نہتے کشمیریوں پر استعمال کیا ہے۔اس موقع پر چوہدری ریاض پاپا ،ڈاکٹر ارشاد کمبوہ ،منظور حسین جنجوعہ ۔راجہ علی اصغر۔جاوید بٹ۔راجہ محمد اشفاق۔راجہ افتخار ریاض۔حاجی مذمل حسین ،چوہدری تاج دین سکھیرا۔راجہ محمد اقبال۔

چوہدری افضل خونن ،منیر وڑائچ۔ملک عبد الستار۔افتخار بلو۔نے خطاب کیا اور انڈیا کو مقبوضہ وادی سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے کہا کہ اگر انڈیا نے مقبو ضہ وادی میں ظلم بند نہ کیا تو دنیا بھر کے سفارت خانوں اور یواین او کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ٹکرز۔پیرس۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے کی جانیوالی جارحیت، ظلم وستم اور بربریت کے خلاف پیرس میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا احتجاجی مظاھرہ پیرس۔

بھارتی سفارتخانے نے احتجاجی خط وصول کرنے سے انکارپیرس۔مظاھرے میں خالصہ تحریک کے سکھوں نے بھی شرکت کی اور بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے نعرے لگائیپیرس۔انڈیا ایشا ء کا سب سے بڑا دہشت گر د ملک ہے ،جس نے اپنی بندوقوں کو نہتے کشمیریوں پر استعمال کیا ہے ۔مظاہرین کا خطاب پیرس۔ انڈیا نے مقبو ضہ وادی میں ظلم بند نہ کیا تو دنیا بھر کے سفارت خانوں اور یواین او کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔