سابق صدرآصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی ملاقات

دونوں رہنماؤں کا کراچی میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال

اتوار 4 ستمبر 2016 14:43

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4ستمبر۔2016ء)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سابق صدر آصف علی زرداری نے دبئی میں ملاقات کی،دونوں روہنماؤں نے کراچی کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے معاملے پر بریفنگ دی۔ملاقات میں کراچی کے امن وامان صوبے میں ترقیاتی منصوبے پر ٹھوس اقدامات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا