عمران خان کا24ستمبر کو رائیونڈ جانے کا اعلان، حکومتی مشینری سرجوڑ کر بیٹھ گئی

چیف سیکرٹری کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس

جمعرات 8 ستمبر 2016 11:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے24ستمبر کو رائیونڈ جانے کے اعلان کے بعد حکومتی مشینری سرجوڑ کر بیٹھ گئی اور اس نے عمران خان کے اس اعلان سے پیدا ہونے والی امن وامان کی متوقع صورتحال کا جائزہ لیا اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کی زیر صدارت بلائے گئے اعلیٰ سطحی اجلاس میں آئی جی پنجاب ہوم سیکرٹری پنجاب سمیت صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایشو پر بحث اورجائزے کے بعد مویشی منڈیوں میں بھی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اورڈی سی او سمیت ٹی او آرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مویشی منڈیوں کا دورہ کریں اور انتظامات کا خود جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :