مجھے اسپیکر نہ مان کر عمران خان ایوان کی توہین کے مرتکب ہوئے، ایاز صادق

جمعہ 9 ستمبر 2016 11:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مجھے اسپیکر نہ مان کر عمران خان ایوان کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں خان صاحب 2018 کا انتظار کریں ملک میں انتشار نہ پھیلائیں ۔ ریفرنس پر میں نے جو کہا کہ اپنی عقل و فہم کے مطابق کیا اب ریفرنس پر فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ میری ذات عمران خان کے لئے شروع سے ہی مسئلہ رہی ہے میرا جرم یہ ہے کہ میں نے عمران خان کو تین بار شکست دی ہے عمران خان سے یہ شکست آج تک ہضم نہیں ہو رہی ہے انہوں نے کہاکہ مجھے جو ریفرنس ملے تھے ان کے ساتھ جو میں نے کیا وہ اپنی عقل و فہم کے مطابق کیا اب ریفرنس پر آگے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اسپیکر ایوان نے منتخب کیا عمران خان نے نہیں عمران خان نے مجھے سپیکر نہ مان کو ایوان کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں شرو شرابا کرنے سے حکومت نہیں گرتی عمران خان کو 2018 کا انتظار کرنا ہو گا