شریف فیملی کی ملکیتی رمضان شوگر ملزم چنیوٹ کا تمام اکاؤنٹس اور ملازمین کا ریکارڈ جلا دیا گیا

سیکورٹی سربراہ بھی تبدیل ،واقعہ کو دبا دیا گیا،نندی پور منصوبہ کی تحقیقات بھی رک گئیں

ہفتہ 10 ستمبر 2016 11:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10ستمبر۔2016ء) شریف فیملی کی ملکیتی رمضان شوگر ملزم چنیوٹ کا تمام اکاؤنٹس اور ملازمین کا ریکارڈ جلا دیا گیا ہے۔ ریکارڈ جلانے کے واقعہ کی وجہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے بھرتی ”را“ ایجنٹوں کی موجودگی کا الزام ہے۔ دو دن قبل نندی پور پلانٹ میں اربوں روپے کی کرپشن کا ریکارڈ بھی جلا دیاگیا تھا جس کے بعد سیکیورٹی سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر مل کا تمام ریکارڈ جلا دیا گیا ہے جلنے والے ریکارڈ میں شوگر مل میں بھاری مشینریوں کا ڈیٹا بھی شامل تھا اس کے علاوہ شوگر پیدا ہونے کا ڈیٹا اور سبسڈی کے طور پر فروخت کی جانے والی چینی بھی شامل ہے ۔ ریکارڈ جل جانے سے اربوں روپے ٹیکس وصولی بھی خطرہ میں پڑ گئی ہے۔ دو دن قبل نندی پور منصوبہ کا ریکارڈ بھی جل گیا تھا اس منصوبہ میں بھی اربوں روپے کی کرپشن ہے ۔ ریکارڈ جل جانے سے نندی پور منصوبہ کی تحقیقات بھی رک گئی ہیں اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے نندی پور منصوبہ کے سیکیورٹی سربراہ کو تبدیل کرکے میڈیا کو خاموش کرکے واقعہ کو دبا دیا گیا ہے۔