فیصل سبزواری کسی ڈر یا خوف کی وجہ سے بیرونی ملک نہیں گئے تھے، فیصل سبزواری پارٹی کی اجازت سے بیرونی ملک گئے تھے، ہمارے علاوہ ملک میں غریبوں کا وارث کوئی نہیں ، لاپتا افراد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں توعیدکے بعدماحول ٹھیک ہوجائے،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی فیصل سبزواری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

8ستمبر کے انتخابات میں ایم کیوایم دھاندلی اورتشدد کانشانہ بنی ،ہمیں وسائل نہیں دیے جارہے، سیاست کرنا اور سیاسی جماعت بنانا سب کا حق ہے ، کراچی کے مسائل تب حل ہوں گے جب سب ادارے اس شہرکواون کریں گے،فیصل سبزواری

اتوار 11 ستمبر 2016 11:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ فیصل سبزواری کسی ڈر یا خوف کی وجہ سے بیرونی ملک نہیں گئے تھے، فیصل سبزواری پارٹی کی اجازت سے بیرونی ملک گئے تھے اور وہ چھٹیوں پر تھے ، ہمارے علاوہ ملک میں غریبوں کا وارث کوئی نہیں ، لاپتا افراد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں توعیدکے بعدماحول ٹھیک ہوجائے۔

وہ ہفتہ کو فیصل سبزواری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، فاروق ستار نے کہا کہ فیصل سبزواری کسی ڈر یا خوف کی وجہ سے بیرونی ملک نہیں گئے تھے ۔ فیصل سبزواری پارٹی کی اجازت سے بیرونی ملک گئے تھے اور وہ چھٹیوں پر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حامیوں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے ۔ ہمارے علاوہ ملک میں غریبوں کا وارث کوئی نہیں ۔

(جاری ہے)

ملک کی تیسری بڑی جماعت کو اب موقع ملنا چاہیے اور سیاسی بندشیں ختم ہونی چاہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فیصل سبزواری کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔ سندھ میں کوٹہ سسٹم اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں موروثی سیاست نہیں ہم میں سے کسی کا کوئی رشتہ دار پارٹی میں نہیں ہے ۔ ایم کیو ایم نے غریبوں کو اسمبلیوں میں پہنچایا ۔ ملک کی چوتھی بڑی جماعت کو سینے سے لگانا چاہیے اور ہم پر سیاسی بندشیں ختم ہونی چاہییں،ہمارے بند دفاتر کھولے جائیں ،ہم عزیز آباد سے نکالے گئے تو ہم ڈیفنس نہیں گئے، ہم آگے کی طرف دیکھنا چاہتے ہیں اور کام کرنا چاہتے ہیں ، ایم کیو ایم جیسا سیاسی امن قومی اثاثہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بسیں جلانیکامقدمہ جھوٹاہے،ہم اسے مستردکرتے ہیں ، ہماری بے سروسامانی کا اندازہ آپ کو ہورہا ہوگا، لاپتا افراد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں توعیدکے بعدماحول ٹھیک ہوجائے، ہم نے وسیم اختر کی پے رول پر رہائی کا مطالبہ کیا ، نہ ہم ناظم آباد گئے ، ہم پی آئی بی کالونی میں آگئے ۔ اس موقع پر فیصل سبزواری نے کہا کہ ہم کسی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہتے ،8 ستمبر کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ،8ستمبر کے انتخابات میں ایم کیوایم دھاندلی اورتشدد کانشانہ بنی۔

انہوں نے کہا کہ حیدرعباس سے میری ایک دو بار بات ہوئی،انکے خیالات واضح ہیں، ہمیں وسائل نہیں دیے جارہے، سیاست کرنا اور سیاسی جماعت بنانا سب کا حق ہے ، جب اس شہر کو بنانے کی بات کرتے ہیں توپاکستان بنانیکی بات کرتے ہیں، کراچی کے مسائل تب حل ہوں گے جب سب ادارے اس شہرکواون کریں گے، جرائم کے خلاف آپریشن ہوتا رہنا چاہیے ۔