نندی پور میں تیل کی چوری چھپانے کیلئے ریکارڈ جلانے کی ناکام کوشش کی گئی،خواجہ آصف

تحقیقات سے عوام کو آگاہ کیا جائیگا،ٹوئٹ

اتوار 11 ستمبر 2016 11:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11ستمبر۔2016ء)وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نندی پور میں تیل کی چوری چھپانے کیلئے ریکارڈ جلانے کی ناکام کوشش کی گئی،تحقیقات سے عوام کو آگاہ کیا جائیگا،ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ نندی پور میں تیل کی چوری چھپانے کیلئے ریکارڈ جلانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے،اس واقعے کی تحقیقات شروع ہوچکی ہیں،تحقیقات سے پوری قوم کو آگاہ کیا جائے گا اور جو بھی رپورٹ سامنے آئے گی وہ پبلک کی جائے گی

متعلقہ عنوان :